25 مئی 2026 - 18:27
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران امریکا رابطوں میں اہم کردار ادا کیا، معاملات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں: وزیراعظم

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران امریکا رابطوں میں اہم کردار ادا کیا، معاملات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں: وزیراعظم

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایرانی اور امریکی قیادت کے درمیان رابطوں میں اہم کردار ادا کیا، ایران امریکا مذاکرات کے معاملات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا عظیم دوست ملک چین کا دورہ کرنا میرے لیے ہمیشہ بے حد خوشی کا باعث ہوتاہے، جب بھی چین آتے ہیں ہمیں نئی تعمیرات اور عظیم ترقی دیکھنے کو ملتی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کے اعزاز میں عظیم عوامی ہال میں پُروقاراستقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے پاکستانی ہم منصب کا پرتپاک استقبال کیا، وزیراعظم شہبازشریف کو چین کی مسلح افواج کے چاق چوبند دستوں کی طرف سے گارڈ آف آنرپیش کیاگیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا عظیم دوست ملک چین کا دورہ کرنا میرے لیے ہمیشہ بے حد خوشی کا باعث ہوتاہے، جب بھی چین آتے ہیں ہمیں نئی تعمیرات اور عظیم ترقی دیکھنے کو ملتی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہ ہم اس وقت تاریخ کے ایک نہایت اہم موڑ پر کھڑے ہیں، پاکستان اور چین اپنی شاندار دوستی اور سفارتی تعلقات کا 75واں سال منا رہے ہیں، پاکستان چین دوستی کی بنیاد ہمارے بانی رہنماؤں نے رکھی تھی، ہمارے بانیان نے دونوں ممالک کے تعلقات کی مضبوط بنیاد اور مستحکم عمارت قائم کی، اب ہم اس ورثے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha