23 مئی 2026 - 12:03
ایران کے ساتھ جنگ امارات کے لئے تباہ کن ہوگی، پروفیسر میئر شیمر+ ویڈیو

امارات نے حالیہ ہفتوں میں ایران کے خلاف جارحانہ اقدامات کئے ہیں جبکہ معروف امریکی نظریہ ساز جان میئرشیمر کے مطابق، 'ابوظہبی میں تہران کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔'

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ شکاگو یونیورسٹی میں سیاسیات اور بین الاقوامی تعلقات کے ممتاز پروفیسر جان میئرشیمر نے ایک انٹرویو میں ایران کا مقابلہ کرنے میں امارات کی واضح ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا:

- اگر امارات جنگ میں سنجیدگی سے داخل ہوتا ہے تو ایران امارات کو ایک ریاست کے طور پر مکمل طور پر ختم کرے گا، اس کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے اور نیز ڈی سیلینیشن (پانی صاف کرنے) کی سہولیات کو نشانہ بنا کر تباہ کر سکتا ہے۔

- ایران نے اپنے پڑوسیوں کے ساتھ پرامن تعلقات پر بارہا زور دیا ہے لیکن ساتھ انہیں خبردار بھی کیا ہے کہ پڑوسی ممالک کی جانب سے اس ملک کی سلامتی کے خلاف کوئی بھی اقدام کچل دینے والے جواب کا باعث بنے گا۔

- جب امریکہ اور اسرائیل مل کر بھی ایران کو شکست دینے میں ناکام رہے ہیں' تو امارات بھی ایران کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔

- امریکہ نے رمضان کی جنگ کے دوران امارات کی سرزمین سے ایران پر متعدد حملے کئے اور امارات کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا۔

- ان حملوں کے جواب میں ایرانی میزائلوں نے امارات میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا۔

- حالیہ ہفتوں میں امارات کے ایران کے جزیرہ لاوان پر حملے کے امکانات سے متعلق رپورٹیں سامنے آئی ہیں۔

- ایرانی حکام نے اماراتیوں کو کسی بھی اشتعال انگیز اقدام کے بارے میں سختی سے متنبہ کیا ہے۔

- دوسری جانب، ایران نے دھمکی دی ہے کہ اگر امریکہ کی جانب سے اس ملک کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جاتا ہے تو علاقائی ممالک کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے ایران کا جائز ہدف بن جائیں گے۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha