میناب
-
کمانڈر ایرو اسپیس فورسز سپاہ کا شہید ماکان نصیری کے اہل خانہ کے نام پیغام
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل سید مجید موسوی نے شہید طالب علم ماکان نصیری کے اہل خانہ کے نام پیغام میں ان کی یاد کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
-
تصویری خبر|| عزاداری طلبۂ کارگل، حضرت قاسمؑ اور میناب کے شہداء کی یاد میں
اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، حضرت قاسم بن الحسنؑ کی شہادت کے موقع پر کارگل (بھارت) کے طلبہ نے جلوسِ عزاداری نکال کر کربلا کے اس کم عمر شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ شرکاء نے میناب کے اُن شہید طلبہ کو بھی یاد کیا جنہوں نے ایران پر اسرائیل اور امریکا کے حملوں میں جامِ شہادت نوش کیا، اور مزاحمت، ایثار اور انصاف کے راستے کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
-
جغرافیائی سیاست سے بالاتر بچے: میناب کے متاثرین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ممبئی میں خصوصی پروگرام
میناب سانحہ کے متاثرین سے اظہارِ یکجہتی اور جنگ و تشدد سے متاثر ہونے والے معصوم بچوں کے حق میں آواز بلند کرنے کے مقصد سے "سولیڈیریٹی ود میناب – چلڈرن بیونڈ جیوپولیٹکس" کے عنوان سے ایک اہم پروگرام یشونت راؤ چوہان آڈیٹوریم، نریمن پوائنٹ، ممبئی میں منعقد کیا گیا۔
-
حنظلہ کا ایک کارنامہ اور؛
کیلی فورنیا میں پانی کی تنصیبات ہیک ہو گئیں + ایک انسانی نکتہ
حنظلہ ہیکرز گروپ نے ایران کے عام شہریوں اور پانی کے بنیادی ڈھانچوں پر امریکی حملوں" کے جواب میں امریکی ریاست کیلی فورنیا کی پانی کی تنصیبات ہیک کر لیں لیکن وحشیوں کی درندگی ویسا ہی جواب نہیں دیا اور شہریوں کا پانی بند نہیں کیا جبکہ امریکیوں نے جنوبی ایران کے کئی دیہاتوں کی پانی کی تنصیبات کو بمباری کرکے تباہ کر دیا تھا۔ اس گروپ نے امریکی وحشیوں کو یاددہانی کرائی کہ ہم گھر میں بیٹھ کر تمہاری تنصیبات کو ناکارہ بنا سکتے ہیں۔
-
ٹرمپ کے جنگی جرائم
پینے کے پانی کی تنصیبات پر امریکی حملے کے 'جنگی جرم' پر رد عمل
بین الاقوامی قوانین کے مطابق، شہری اور غیر فوجی ڈھانچوں پر جان بوجھ کر حملہ "جنگی جرم" ہے؛ اور امریکہ نے گذشتہ ہفتے ایران کے انتہائی گرم جنوبی علاقے کے ایک جزیرے قشم میں پینے کے پانی کی دو تنصیبات کو میزائل حملوں کا نشانہ بنا کر کم از کم 20 ہزار شہریوں کا پانی کاٹ دیا۔
-
بقائی:میناب امریکہ اور اسرائیل کے جرائم کی ایک مثال ہے
وزارت خارجہ: بچوں کی قربانیاں اجتماعی انسانی ضمیر کو جھنجھوڑنے کا تقاضا کرتی ہیں
-
خونخوار ٹرمپ
میناب کے شجرہ طیبہ کے آس پاس حتی کہ پولیس بوتھ بھی نہ تھا، فرانس 24
امریکیوں اور ان کے حامی ذرائع نے کہا تھا کہ صوبہ ہرمزگان کے ساحلی شہر میناب میں شجرہ طیبہ پرائمری اسکول ایک فوجی اڈے کے قریب واقع ہؤا تھا اور اسکول غلطی سے دوہرے میزائل حملے کی زد میں آیا لیکن اب فرانس 24 کے نامہ نگار نے کہا ہے کہ نہ صرف وہاں کوئی فوجی اڈہ نہیں تھا بلکہ انہیں دو کلومیٹر کے ارد گرد کوئی پولیس بوتھ بھی نظر نہیں آیا۔
-
اسلامی جمہوریہ ایران پر امریکی صہیونی جارحیت؛
میناب اسکول میں بچوں کا قتل عام اور دہشت گرد امریکی فوج کی غلط بیانی/ حقیقت کو چھپایا نہیں جاسکتا، بقائی + تصویر
اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے میناب کے شجرہ طیبہ اسکول کو نشانہ بنانے اور 170 سے زائد طلبہ، طالبات اور اساتذہ کے قتل عام کے سلسلے میں ریاستہائے متحدہ امریکہ کی سینٹرل کمانڈ کے دعوے کو مسترد کیا۔
-
28 فروری 2026 کا المناک واقعہ؛
رہبر انقلاب کی صحت و سلامتی
وزارت صحت کے شعبہ تعلقات عامہ اور مرکز اطلاعات کے ڈائریکٹر نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای (حفظہ اللہ) کو آنے والے زخموں یا عضو کٹنے کے بارے میں مختلف قسم کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا: رہبر انقلاب کی ٹانگ پر صرف، کچھ ٹانکے لگے ہیں اور الحمد للہ وہ صحیح و سالم ہیں اور ان کا کوئی عضو جسمانی کٹا نہیں ہے اور چہرہ بھی بالکل صحیح سلامت ہے۔
-
وعدہ صادق-4؛
میں ایران جاکر اطالوی جہازوں کے لئے کھلوا دوں گی، اطالوی وزیر اعظم
اطالوی وزیر اعظم نے کہا: ٹرمپ ایران کا تیل چاہتا ہے، ہم بھی ایران کا تیل چاہتے ہیں لیکن وہ لوٹنا چاہتا ہے اور ہم خریدنا چاہتے ہیں / آبنائے ہرمز پر ایرانیوں کا کنٹرول درست ہے یہ ان کی سرزمین کا حصہ ہے۔
-
میناب اسکول پر حملے کے بعد امریکی وزیرِ جنگ کے خلاف مواخذے کی تحریک
امریکہ میں وزیرِ جنگ کے خلاف مواخذے (استیضاح) کی تحریک پیش کیے جانے کی تیاری کی جا رہی ہے، جس کی وجہ ایران کے شہر میناب میں ایک اسکول پر مبینہ حملہ بتایا جا رہا ہے۔