بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛
* امریکی سینیٹر "چک شومر (Chuck Schumer):
- ٹرمپ کی خارجہ پالیسی میں ایک نشست اور۔ بہت سارے سرخ قالین۔ بہت ساری تشریفات و تقریبات۔ محاصل، فینٹینیل، آبنائے ہرمز، جنگ ایران، یا یوکرین کے بارے میں امریکی عوام کے لئے کوئی حاصل، نہیں۔
- ہم جانتے ہیں کہ ٹرمپ امریکہ میں نااہل ہے۔ بیرون ملک بھی اتنا ہی نااہل ہے۔ واحد چیز جو وہ اپنے ساتھ گھر لایا یہ ہے کہ صدر شی جن پنگ نے تائیوان کے مسئلے میں اس سے باز پُرس کی ہے۔
- ٹرمپ ہمہ جہت اور مطلق شرم کا باعث ہے۔
* امریکی جریدہ ڈیلی بیسٹ (The Daily Beast):
ٹرمپ کے دورہ چین نے اس کی نفسیاتی اور جسمانی بےبسی کو طشت از بام کر دیا۔ ٹرمپ ایسے حال میں بیجنگ کی طرف روانہ ہؤا کہ شدت کے ساتھ، رائے عامہ کو ایران سے ہٹانے کے درپے تھا۔ لیکن عملی طور پر، نہ صرف مشرق وسطیٰ کا مسئلہ حل کرنے کچھ حاصل نہ کرسکا بلکہ خالی ہاتھ واشنگٹن واپس آیا۔
* بی بی سی کا نامہ نگار:
ٹرمپ چین چلا گیا اس لئے کہ چین پر دباؤ ڈالے کہ ایران کی حمایت نہ کرے۔ لیکن بولا: چین ایران سے تیل خرید سکتا ہے۔ ایران نے بھی بڑی خوشی سے اجازت دی کہ کئی چینی جہاز آبنائے ہرمز سے گذر جائیں۔ گویا کہ ٹرمپ کا دورہ چین امریکہ کے بجائے، ایران کے لئے مفید رہا۔
* امریکی ویب گاہ الٹرنیٹ (Alternet):
حقیر ٹرمپ دورہ چین کے بعد پہلے سے زیادہ حقیر اور کمزور ہو گیا۔ شی جن پنگ نے تائیوان کے مسئلے پر ٹرمپ کی سرزنش کی ہے، اور ٹرمپ ـ صدر چین کی مسلسل تعریفیں کرنے کے بعد بھی، ـ ایران یا کسی بھی دوسرے مسئلے میں کوئی مدد حاصل نہ کر پایا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ