بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ نئے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ین (جاپان کی کرنسی) کی قدر 40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

جاپان نے امریکی قرضے کے سرٹیفکیٹ میں 1.2 ٹریلین ڈالر سے زیادہ سرمایہ کاری کی ہے لیکن اپنی قومی کرنسی کے تحفظ کے لیے کچھ عرصے سے امریکی قرضوں کی مارکیٹ پر دباؤ ڈال رہا ہے اور 2022 سے اس سال مئی تک، اس نے 200 بلین ڈالر کے امریکی قرضے کے سرٹیفکیٹ فروخت کئے ہیں۔

جاپان کی قومی کرنسی کی قدر جاپان اور امریکہ کے درمیان سود کی شرح کے نمایاں فرق کی وجہ سے کم ہوئی ہے اب بلومبرگ کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ جاپان نے اپنی قومی کرنسی کی قدر کے تحفظ کے لئے اپنے 75.6 ارب ڈالر کے بیرونی اثاثے فروخت کرنے کی طرف رخ کر لیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ