16 مئی 2026 - 06:40
حصۂ دوئم | ٹرمپ کے دورہ چین کے بارے میں مغربی میڈیا کا تجزیہ؛ تکلفات 100٪ کامیابیاں 0٪

ٹرمپ کے چین کے اعلیٰ سطحی دورے کے نتائج کے بارے میں اپنے تجزیئے میں مغربی میڈیا نے زور دیا کہ چین کی جانب سے امریکی صدر کے لئے اعلیٰ سطحی تقریبات کے باوجود، ٹرمپ کلیدی اور اہم امور پر کوئی ٹھوس کامیابی حاصل کئے بغیر بیجنگ چھوڑ گیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چین کے اعلیٰ سطحی دورے کے اختتام کے ساتھ ہی بہت سے مغربی ذرائع ابلاغ اس تین روزہ دورے کی کامیابیوں کا جائزہ اور تجزیہ کرنے لگے ہیں۔

۔۔۔۔۔

حصۂ دوئم:

جبکہ ٹرمپ نے فوری تجارتی کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کی، جیسا کہ بوئنگ جیٹ طیاروں کی فروخت کا معاہدہ؛ جو سرمایہ کاروں کو متاثر کرنے میں ناکام رہا۔ شی نے ایک طویل مدتی ری سیٹ اور واشنگٹن کے ساتھ ایک مستحکم تجارتی تعلقات کو برقرار رکھنے کے معاہدے کی بات کی جس نے ان کی مختلف ترجیحات کو اجاگر کیا۔

تائیوان پر چین کا دو ٹوک انتباہ

شی نے  ـ بیجنگ کے دعوے کے مطابق ـ تائیوان کو ایک جمہوری حکومت والا جزیرہ قرار دیا، اور متنبہ کیا کہ اس جزیرے کے مسئلے کی بدانتظامی تنازع کا باعث بن سکتی ہے، جوکہ دوستانہ اور پر سکون نظر آنے والی ملاقات میں، انتہائی تند و تیز اور بے مثال انتباہ نظر آیا۔

تائیوان، چین کے ساحل سے صرف 50 میل (80 کلومیٹر) کے فاصلے پر ہے، جو طویل عرصے سے تعلقات میں ایک فلیش پوائنٹ رہا ہے، بیجنگ نے جزیرے پر کنٹرول حاصل کرنے کے لئے فوجی طاقت کے استعمال کو مسترد کرنے سے انکار کر دیا ہے اور امریکہ قانون کے مطابق اسے اپنے دفاع کے لئے ذرائع فراہم کرنے کا پابند ہے۔

وزیر خارجہ، مارکو روبیو، جو ٹرمپ کے وفد میں شامل تھا، نے این بی سی نیوز کو بتایا کہ "تائیوان کے بارے میں امریکہ کی پالیسی بدستور برقرار ہے۔"

ادھر تائیوان کے وزیر خارجہ لن چیا لونگ نے جمعہ کے روز امریکہ کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

روبیو نے کہا کہ ٹرمپ نے شی جن پنگ کے ساتھ ہانگ کانگ میں ایک میڈیا جینٹ اور چین کے واضح نقاد جمی لائی کا مسئلہ اٹھایا تھا۔

لائی کو فروری میں ایشیائی مالیاتی مرکز میں قومی سلامتی کے سب سے بڑے مقدمے میں 20 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، جسے بیجنگ اپنا اندرونی معاملہ سمجھتا ہے۔

جاری ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

رپورٹ: مہدی محمودی

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha