29 جون 2026 - 05:42
وینزویلا کے زلزلے کے نتیجے میں 68 ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہو گئے ہیں

وینزویلا کے زلزلے میں اب تک 1430 اموات کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ وینزویلا کے حکام کے اعلان کے مطابق، 68 ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ وینزویلا کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ حالیہ زلزلوں کے بعد 68 ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔

امدادی کارکنوں کی کوششوں سے ونزوئیلا کا ایک 11 سالہ بچہ تباہ کن زلزلوں کے تین دن بعد صحیح و سالم ملبے سے نکال لیا گیا۔

مختلف ممالک سے 2000 سے زائد امدادی کارکن لاپتہ افراد کی تلاش اور بچاؤ کے لئے وینزویلا کے امدادی کارکنوں کی مدد کر رہے ہیں۔

اب تک 1430 افراد کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے اور یہ تعداد بڑھ رہی ہے۔

زلزلے کے نتیجے میں ہزاروں زخمی بھی ہوئے ہیں اور رہائشی مکانات اور بنیادی ڈھانچے کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha