اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ،پاکستان کے وزیر خارجہ، محمد اسحاق دار نے اپنے ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر گفتگو میں کہا کہ سفارتکاری اب بھی خطے میں امن اور استحکام کے لیے واحد عملی راستہ ہے۔
پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق، بات چیت میں علاقائی صورتحال اور پاکستان کی مسلسل سفارتی کوششوں پر زور دیا گیا۔ عراقچی نے پاکستان کے تعمیری کردار اورثالثی میں سنجیدہ کوششوں کو سراہا۔
وزیر خارجہ پاکستان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ گفتگو اور سفارتکاری مسائل کے پرامن حل اور خطے میں دیرپا امن کے لیے لازمی ہیں۔
آپ کا تبصرہ