اہل بیت (ع) نیوز ایجسنی ابنا کے مطابق، پاکستا ن کے وزیر تجارت جام کمال خان نے ایک بیان میں آرڈینینس 2026 کے نام سے نئے ٹرانزٹ دستورالعمل کا اعلان کیا اور بتایا کہ اس کا مقصد پاکستان کے ٹرانزٹ ٹرانسپورٹ میں توسیع ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس سے علاقائی تجارت کے فروغ میں مدد ملے گی اور ایران اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعاون کے نئے دروازے کھلیں گے۔
پاکستان کےوزیر تجارت نے کہا کہ اس نئے دستور العمل کے مطابق کراچ اور گوادر کی بندرگاہوں نیز تفتان سرحدی گزرگارہ کو ٹرانزٹ نقل و حمل کے لئے مد نظر رکھا گيا ہے۔
انھوں نے امید ظاہر کی کہ اس میدان میں ایران اور پاکستان کا باہمی تعاون بین الاقوامی تجارتی سرگرمیوں میں تیزی لاسکتا ہے۔
آپ کا تبصرہ