28 اپریل 2026 - 12:37
مآخذ: ابنا
شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں بھارت کا عالمی امن پر زور

بھارت کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے عالمی امن کے فروغ پر زور دیا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،بھارت کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے عالمی امن کے فروغ پر زور دیا ہے۔

بھارتی وزارت دفاع کے مطابق اجلاس میں عالمی اور علاقائی سلامتی، دہشت گردی کے خلاف تعاون اور موجودہ جغرافیائی سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر خاص طور پر مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی اور اس کے عالمی اثرات زیر بحث آئے۔

بھارتی وزیر دفاع نے کہا کہ مغربی ایشیا میں عدم استحکام اب صرف ایک علاقائی مسئلہ نہیں رہا بلکہ اس کے اثرات عالمی توانائی، خوراک کی سلامتی اور اقتصادی استحکام پر بھی پڑ رہے ہیں۔ ان کے مطابق آبنائے ہرمز جیسے اہم تجارتی راستوں میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ عالمی معیشت کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔

راجناتھ سنگھ نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت عالمی امن کے لیے پرعزم ہے اور وہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف اپنے مؤقف کو مزید مضبوطی سے پیش کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ عالمی چیلنجز کے تناظر میں امن اور استحکام کو ترجیح دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

بھارتی وزارت دفاع نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم ایک اہم علاقائی پلیٹ فارم ہے جہاں رکن ممالک دفاعی تعاون، امن کے فروغ اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر بات چیت کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم ایک اہم علاقائی سیاسی و اقتصادی پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد رکن ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینا اور خطے میں توازن اور استحکام برقرار رکھنا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha