28 اپریل 2026 - 04:45
ٹرمپ کی کیوبا کے خلاف جنگ؛ اپیسٹین فائلزچھپانے کے لئے المیہ، ایران جنگ میں رسوائی سے جان چھڑانے کے لئے المیہ

گوکہ امریکہ ایران کے ساتھ جنگ کی دلدل میں دھنسا ہؤا ہے، لیکن وہ اسی اثناء میں کیوبا پر بھی دباؤ بڑھا رہا ہے! / امن کے نام پر ووٹ لینے والا جرائم پیشہ جواباز پھر بھی جنگ چاہتا ہے! وہی جس نے اپیسٹین فائلوں سے رائے عامہ کی توجہ ہٹانے کے لئے ایران پر جنگ مسلط کی اور اب ایران میں شکست سے جنم لینے والی رسوائی سے توجہ ہٹانے کے لئے کیوبا کو ہڑپ کرنے کے لئے دانت تیز کر رہا ہے۔ المیے پر المیہ

بین  الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || امریکی فوج کا سابق افسر اور ایوی ایشن کے شعبے میں سرگرم "کرسٹوفر ڈیوڈ" نے اس بارے میں کہا: "میرا خیال ہے کہ ٹرمپ، ہماری توجہ ایران کی جنگ میں پیدا کردہ المیے سے ہٹانے کے لئے، کیوبا پر حملہ کرنا چاہتا ہے، وہی المیہ جو اس نے ہماری توجہ ایپسٹین فائلز سے ہٹانے کی غرض سے رقم کیا تھاـ"

کیوبا کے صدر مگوئیل ڈیاز کانیل (Miguel Díaz-Canel) نے اپنے عوام سے اپیل کی ہے کہ ممکنہ امریکی حملے کے لئے تیار رہیں۔

انھوں نے ٹرمپ سے مخاطب ہوکر کہا: "اگر 22 کیوبن جانبازوں نے وینزویلا کے صدر کے دفاع کے لئے اپنی جانیں قربان کردیں تو کیوبا کے ملینوں عوام، اسی روش سے، اپنے انقلاب کی نجات اور کیوبا کی سرزمین کے لئے، کیا کچھ کریں گیا؟"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha