اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،ایران کی وزارت دفاع کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران امریکہ کے خلاف حاصل کیے گئے دفاعی اور جنگی تجربات کو شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے تیار ہے۔
وزارت دفاع کے معاون برائے ترقیاتی انتظام و اسٹریٹجک منصوبہ بندی سردار رضا طلائینیک نے کرغزستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں شرکت کے دوران کہا کہ امریکہ اب اس پوزیشن میں نہیں رہا کہ وہ اپنی پالیسیوں کو آزاد ممالک پر مسلط کر سکے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کی مزاحمت اور مسلح افواج کی استقامت نے دنیا پر یہ واضح کر دیا ہے کہ امریکہ اپنے غیر قانونی مطالبات سے پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگا۔
سردار طلائینیک نے مزید کہا کہ آج ایران نہ صرف دفاعی تیاری کو مضبوط بنا رہا ہے بلکہ وہ اپنی دفاعی صلاحیتیں اور تجربات دوست اور آزاد ممالک خصوصاً شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران امریکہ کے خلاف حاصل ہونے والے تجربات کو دیگر ممالک تک منتقل کرنے کا خواہاں ہے تاکہ خطے میں مشترکہ دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنایا جا سکے۔
آپ کا تبصرہ