29 مئی 2026 - 16:28
مآخذ: ابنا
امریکی حملے کا خطرہ روز بروز بڑھ رہا ہے:کیوبا کا انتباہ 

کیوبا کی نائب وزیر خارجہ جوزفینا ویدال نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے فوجی حملے کا خطرہ دن بہ دن بڑھتا جا رہا ہے،جبکہ کیوبا ہر ممکن صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،کیوبا کی نائب وزیر خارجہ جوزفینا ویدال نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے فوجی حملے کا خطرہ دن بہ دن بڑھتا جا رہا ہے، جبکہ کیوبا ہر ممکن صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کیوبا پر ایسی جنگ مسلط کی گئی جسے وہ نہیں چاہتا، تو ملک پوری قوت اور عزم کے ساتھ اس کا سامنا کرے گا۔

جوزفینا ویدال نے واضح کیا کہ کیوبا اپنی خودمختاری اور سیاسی نظام کے معاملے پر امریکہ کے ساتھ کسی قسم کی بات چیت نہیں کرے گا۔

ادھر امریکی جریدے “پولیٹیکو” نے دعویٰ کیا ہے کہ پینٹاگون نے گزشتہ چند ماہ کے دوران کیوبا پر ممکنہ حملے کے لیے فوجی تیاری مکمل کر لی ہے اور اب صرف حتمی منظوری کا انتظار ہے۔

دوسری جانب کیوبا کے وزیر خارجہ نے واشنگٹن کے ان الزامات کو مسترد کر دیا جن میں ہوانا کو امریکی قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو بارہا کیوبا کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کرتے رہے ہیں مگر کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha