28 اپریل 2026 - 03:58
ایرانی بچوں کے خلاف امریکی-صہیونی جنگی جرائم پر یونیسف کی مجرمانہ خاموشی؛ ایران کا شدید احتجاج

ایران کی انسانی حقوق تنظیم نے یونیسف کے نام اپنے خط میں لکھا: "ان جرائم کے مقابلے میں خاموشی اور بے حسی، بین الاقوامی فورموں کی ساکھ کا خاتمہ کرے گی اور اس تنظیم کے ریکارڈ اور بین الاقوامی سوسائٹی کے حافظے میں باقی رہے گی۔"

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوزایجنسی ـ ابنا؛ اسلامی جمہوریہ ایران کی انسانی حقوق تنظیم نے یونیسف کے نام مراسلے میں، حالیہ جارحیت کے دوران، ایرانی بچوں کے خلاف امریکی-اسرائیلی جنگی جرائم پر اس نام نہاد بین الاقوامی ادارے کی بے حسی اور مناسب موقف اپنانے سے گریز پر شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ صراحت کے ساتھ ان غیر قانونی اور انسانی حقوق کے منافی حملوں کی مذمت کرے۔"

اس خط میں لکھا گیا ہے: "ایران پر امریکہ اور صہیونی ریاست کی مسلط کردہ جنگ کے دوران 383 بچے شہید ہوئے جن میں سے 7 بچوں کی عمریں سات سال سے کم تھیں، 255 بچوں کی عمریں 1 سال اور 11 سال کے درمیان، 121 بچوں کی عمرین 12 اور 18 سال کے درمیان تھیں؛ جبکہ اس جنگ میں 2115 بچے زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے دو سال سے کم عمر کے 70 بچے شامل ہیں۔ ان جرائم کے مقابلے میں خاموشی اور بے حسی، بین الاقوامی فورموں کی ساکھ کا خاتمہ کرے گی اور اس تنظیم کے ریکارڈ اور بین الاقوامی سوسائٹی کے حافظے میں باقی رہے گی۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha