27 اپریل 2026 - 20:12
ایرانی تیل کسی بھی آبناؤں کے بغیر بھی، چین پہنچ رہا ہے

ایران نہ صرف اپنا تیل امریکی بحری محاصرے سے نکال رہا ہے بلکہ کسی آبنائے سے گذرے بغیر بھی اپنا تیل پہنچا رہا ہے۔ محاصرہ توڑنے کی سابقہ رپورٹیں۔۔۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ وال اسٹریٹ جنرل نے لکھا: ایران اب ریلوے لائن کے ذریعے تیل چین برآمد کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ پیڈوفائل ٹرمپ نے دو ہفتے قبل ایران کے بحری محاصرے کا اعلان کیا اور بارہا اعلان کیا کہ "محاصرہ غیر معمولی طور پر کامیاب رہا ہے"، لیکن ایران نے پہلے 10 دنوں میں کم از کم ایک کروڑ 10 لاکھ بیرل تیل اسی محاصرے سے گذار کر چین پہنچا دیا ہے۔ کل رات بھی ٹینکر ٹریکر نے اپنی سیٹلائٹ معلومات کی رو سے، اعلان کیا کہ ایران نے 40 لاکھ تیل مزید، محاصرے سے گذار کر چین بھجوایا ہے۔

وال اسٹریٹ جنرل نے کہا: ایران نے اس سے پہلے بڑی مقدار میں تیل، دنیا بھر کے سمندروں میں چھپادیا ہے اور یہ تیل پوری دنیا میں بک رہا ہے، اور اب وہ اس ریلوے لائن سے بھی استفادہ کرنے کے لئے کوشاں ہے جس کا افتتاح گذشتہ سال ہؤا، اور اب وہ کسی بھی آبنائے ہرمز سے گذرنے کی ضرورت کے بغیر اپنا تیل ریلوے لائن کے ذریعے چین پہنچائے گا۔

محاصرہ توڑنے سے متعلق گذشتہ ایام میں شائع ہونے والی دلچسپ رپورٹیں:

امریکی بحری محاصرہ توڑ دیا گیا

- فائنانشل ٹائمز: "امریکہ کی طرف سے ایران کے بحری محاصر کے آغاز سے اب تک، ایران سے متعلق کم از کم 34 آئل ٹینکرز اس محاصرے سے نکل گئے ہیں جن میں کئی جہازوں پر تیل لدا ہؤا تھا۔ گوکہ ٹرمپ نے اس کو اپنے لئے "عظیم کامیابی قرار دیا ہے۔"

- ڈیلی میل: "ایران کا امریکی محاصرہ شیڈو ایرانی جہازوں کے گذرنے کے بموجب شکست کھا گیا۔

- وارٹیکسا - Vortexa (Cargo Tracking & Energy Market Intelligence): "امریکہ کے بحری محاصرے کے بعد درجنوں جہاز محاصرے کو بائی پاس کرکے نکل پائے ہیں۔

نیز ایران سے متعلق 19 آئل ٹینکر خلیج فارس سے نکل کر محاصرے سے نکل گئے ہیں۔

تقریبا 15 ٹینکرز بحیرہ عرب سے گذر کر خلیج فارس میں داخل ہوئے۔ خلیج فارس سے نکلنے والے جہازوں میں سے کم از کم 6 جہاز خام تیل لے کر نکلے ہیں جو ایک کروڑ 70 لاکھ بیرل تیل کے حامل تھے۔

اس تیل کی مجموعی 91 کروڑ ڈالر ہے۔"

- "سی این این": محاصرے کے برعکس، آئل ٹینکرز ایرانی تیل حاصل کرنے کے لئے ایران ہاربرز میں تعینات ہیں اور ایرانی خام تیل کی برآمدات جاری ہیں۔

∆ "ایسوسی ایٹڈ پریس": محاصرے کے آغاز سے لے کر اب تک ایک کروڑ بیرل ایرانی تیل خلیج فارس سے نکل گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha