26 اپریل 2026 - 05:42
طبس1 میں بڑے شیطان کی ذلت آمیز شکست / کسی بھی جارحیت کی صورت میں دشمن کو اسٹراٹیجک ڈیٹرنس کا سامنا کرنا پڑے گا، سپاہ پاسداران کا انتباہ+تصویر

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ـ طبس میں بڑے شیطان کی ذلت آمیز شکست کے تاریخی دن کے موقع پر ـ اپنے بیان میں کہا: اگر امریکی-صہیونی دشمن نے کسی بھی نئی جارحیت کا ارتکاب کیا تو اسے اسٹراٹیجک ڈیٹرنس کا سامنا کرنا پڑے گا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ـ طبس میں بڑے شیطان کی ذلت آمیز شکست کے تاریخی دن کے موقع پر ـ اپنے بیان میں 25 اپریل 1980ع‍ کے دن طبس میں ذلت آمیز امریکی شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، حال ہی میں، تیسری مسلط کردہ جنگ کے دوران جنوبی اصفہان میں نئی امریکی کاروائی کی خفت آمیز شکست کو وائٹ ہاؤس اور عالمی استکبار کی تذلیل کا اعادہ قرار دیا۔

اس بیان میں زور دے کر کہا گیا ہے:

- بلا شبہ، کسی بھی جارحیت کا توقع سے کہیں بڑھ کر، جواب دیا جائے گا۔

- دشمن کے متنوع اقدامات ـ بشمول زمینی کاروائی ـ سے نمٹنے کے لئے سپاہ پاسداران کی تیاری اس سطح پر ہے کہ اس نے جارح دشمن کے لاتعداد قیدیوں کی "ّپذیرائی" کے لئے کئی کیمپ بھی تیار کر لئے ہیں!

- اسلامی جمہوریہ ایران کی فوجی حکمت عملیوں پر عملدرآمد جاری ہے، خاص طور پر

- "اسٹراٹیجک آبنائے ہرمز کا انتظام و انصرام اور اس پر مکمل کنٹرول" قائم و دائم رہے گا۔

- اگر امریکی-صہیونی دشمن نے ایک بار پھر اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف جارحیت کی تو اس بار انہیں تزویراتی تسدید (Strategic Deterrence) کا سامنا کرنا پڑے گا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110 

25 اپریل، طبس میں بڑے شیطان کی ذلت آمیز شکست / کسی بھی جارحیت کی صورت میں دشمن کو اسٹراٹیجک ڈیٹرنس کا سامنا کرنا پڑے گا، سپاہ پاسداران کا انتباہ

ٹرمپ نے اپنی فوج کے بحفاظت فرار پر فخر کرکے کہا تھا کہ

طبس(1) میں کارٹر رسوائی کا سبب بنا تھا لیکن
ہمارے فوجی اصفہان میں (طتس2) جانی نقصان برداشت کئے بغیر بھاگ گئے!
نچلی تصویر ٹرمپ کے دعوے کی تردید کرتی ہے

طبس1 میں بڑے شیطان کی ذلت آمیز شکست / کسی بھی جارحیت کی صورت میں دشمن کو اسٹراٹیجک ڈیٹرنس کا سامنا کرنا پڑے گا، سپاہ پاسداران کا انتباہ+تصویر

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha