ایران چین تعاون
-
چین کا سترواں یوم جمہوریہ؛
چین نے دنیا کے ممالک کے لئے مشترکہ خوشحالی کا ماحول فراہم کیا ہے، صدر مسعود پزشکیان
صدر نے کہا کہ یوم جمہوریہ، چینی قوم کی ترقی اور بالیدگی کی راہ میں میں اتحاد، پیشرفت اور شاندار کامیابیوں کی علامت ہے، جس نے دنیا کے ممالک کے لئے مشترکہ خوشحالی کا ماحول فراہم کیا ہے۔
-
مغربی پابندیوں کی ناکامی؛
چین کا پہیہ ایرانی تیل کے بغیر نہیں چلے گا
ماہرینِ اقتصادیات کا اس بات پر اتفاق ہے کہ "ایران پر تیل کی پابندیاں اب کام نہیں کرتیں"۔ یورپی ممالک کا "اسنیپ بیک" (Snapback) طریقہ کار ایک جارحانہ حرکت ہے، جسے ایران کے خلاف مغربی پابندیوں کا آخری ہتھیار سمجھا جاتا ہے۔ چین اور روس اس اقدام کو غیرقانونی قرار دے رہے ہیں۔
-
ایران، چین اور روس کا ٹرگر مکینزم کی بحالی کی یورپی کوششوں کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق
ایران، چین اور روس نے یورپی ممالک کی جانب سے اقوام متحدہ میں ٹرگر مکینزم کو فعال کرنے کی کوششوں کے مقابلے میں متحد ہو کر کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
-
ایران چین دوستی؛
اسنیپ بیک پر ایران، روس اور چین کا خط سلامتی کونسل کو پہنچایا گیا، صدر پزشکیان
صدر پزشکیان نے کہا: "شنگھائی سربراہی اجلاس میں تینوں ممالک 'ایران، چین اور روس' کے وزرائے خارجہ نے ایک خط پر دستخط کئے جس میں اسنیپ بیک کے حوالے سے تین یورپی ممالک کے رویے کو غیر قانونی قرار دیا گیا اور یہ خط اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو پہنچایا گیا۔"
-
شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس ملٹی پولرزم اور علاقائی تعاون کے فروغ کا اہم موقع ہے : ایرانی صدر
ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے چین روانہ ہونے سے قبل صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ یہ اجلاس عالمی کثرتیت (ملٹی پولرزم) اور خطے میں تعاون بڑھانے کے لیے نہایت اہم اور مناسب موقع ہے۔
-
رہبر انقلاب کی ایران۔چین اسٹریٹجک معاہدے کو عملی جامہ پہنانے پر تاکید
صدر ایران کے چین کے دورے سے قبل، رہبر انقلاب کے سرکاری دفتر نے سوشل میڈیا پر آیت اللہ خامنہ ای کے بیانات چینی زبان میں جاری کیے، جن میں دونوں ممالک کے اسٹریٹجک معاہدے کو عملی جامہ پہنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
-
ایران چین ریلوے تعاون؛
ایران آنے والی چینی ریل گاڑیوں کی تعداد میں 10 گنا اضافہ ہوگا
ایران اور چین ریلوے تعاون کے نئے دور کا تجربہ کر رہے ہیں۔ سال کے آخر تک چین سے 300 مال بردار گاڑیوں کی آمد اور 80 ٹریلین تومان کی ملکی سرمایہ کاری کی طرف رغبت دونوں ممالک کے نئی شاہراہ ریشم کی بحالی اور بین الاقوامی ٹرانزٹ میں ایران کی پوزیشن کو مستحکم بنانے کے لئے سنجیدہ اقدام کی علامت ہے۔
-
جی پی ایس کی نفی؛
کیا GPS کی جگہ بیڈو کا استعمال تہران اور بیجنگ دونوں کے لئے فائدہ مند ہے؟
اطلاعات کے مطابق، ایران، اپنے سیکورٹی خلا پُر کرنے کے لئے، چین کے بیڈو نیویگیشن سسٹم بیڈو کو استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ دوسری جانب، ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ قدم طویل مدت میں،مغربی ایشیا میں، چین کا اثر و رسوخ بڑھا سکتا ہے۔
-
ایران چین دوستی؛
ایران چین کا امریکی بحری محاصرہ توڑ کر رکھ دے گا
جہاں روایتی سمندری راستے جغرافیائی سیاسی اور تجارتی کشیدگی کی وجہ سے دباؤ کا ذریعہ بن چکے ہیں، ایران اور چین نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی شکل میں اسٹریٹجک لنک کے ذریعے مشرقی ایشیا سے مغربی ایشیا اور پھر یورپ تک ایک نیا راستہ کھول دیا ہے؛ ایک ایسا راستہ جو نہ صرف شاہراہ ریشم کے ورثے کو زندہ کر دیتا ہے بلکہ عالمی اقتصادی نظام کا چہرہ بدلنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔
-