26 اپریل 2026 - 20:28
مآخذ: ابنا
حزب اللہ کی  اسرائیلی حملوں پر سخت ردعمل کی دھمکی

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کے حالیہ بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ لبنان پر جاری حملے اور جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رہیں تو اس کا جواب مزاحمت کی جانب سے دیا جائے گا۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کے حالیہ بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ لبنان پر جاری حملے اور جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رہیں تو اس کا جواب مزاحمت کی جانب سے دیا جائے گا۔

اپنے بیان میں حزب اللہ نے نیتن یاہو کے اس دعوے کو مسترد کیا کہ تنظیم جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ جس معاہدے کا حوالہ دیا جا رہا ہے وہ دراصل تل ابیب اور واشنگٹن کے درمیان ہے اور لبنان اس کا فریق نہیں۔

بیان میں لبنانی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ واضح کرے کہ اسرائیل کس بنیاد پر لبنان میں کارروائی کی آزادی کا دعویٰ کر رہا ہے اور آیا اس حوالے سے کوئی باضابطہ معاہدہ موجود ہے یا نہیں۔

حزب اللہ نے بعض لبنانی عہدیداروں کی امریکی حکام سے ملاقاتوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کچھ سرکاری مؤقف، خصوصاً امریکی صدر کی تعریف، اسرائیل کو مزید حملوں کی ترغیب دے رہی ہے۔

تنظیم کے مطابق شمالی مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی ٹھکانوں پر کیے جانے والے حملے، اسرائیل کی جانب سے سینکڑوں جنگ بندی خلاف ورزیوں کے ردعمل میں “جائز دفاع” ہیں۔

بیان کے اختتام پر زور دیا گیا کہ اگر اسرائیل کی جانب سے بمباری، شہری علاقوں کو نشانہ بنانا اور لبنانی سرزمین پر قبضہ جاری رہا تو اسے ایک مضبوط اور تیار مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha