24 اپریل 2026 - 18:45
ٹکر کارلسن ٹرمپ کے انتخاب میں کردار ادا کرکے اپنے ضمیر کا مجرم بن گیا + ویڈیو

امریکہ کے مقبول عام میڈیا کارکن "ٹکر کارلسن" نے انتخابات میں ٹرمپ کے صدر بن جانے میں کردار ادا کرنے پر افسوس اور ندامت کا اظہار کرتے ہوئے کہا: "یہ حقیقت، کہ میں نے ٹرمپ کے انتخاب میں کردار ادا کیا تھا، عرصے تک مجھ پر میرے ضمیر کی ملامت کا باعث بنتا رہے گی۔ مجھے لوگوں کو گمراہ کرنے پر، افسوس ہے۔"

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛

ویڈیو کی تفصیل:

ٹکر کارلسن میزبان سے بات چیت کرتے ہوئے:

میں اور تم اور وہ سب لوگ جنہوں نے ٹرمپ کی حمایت کی، تم اس کے لئے تقریریں لکھتے تھے اور میں اس کے لئے تبلیغ و تشہیر کرتا تھا، میرا خیال ہے کہ ہم یقینی طور پر اس قصے میں ملوث ہیں۔ یہ کافی نہیں ہے کہ ہم کہہ دیں کہ میری رائے بدل گئی یا یہ بری بات، میں مزید آپ کے ساتھ نہیں ہوں۔

شاید کم ہو یہ کردار، لیکن میں اور تم اور ہم جیسے کئی ملین لوگ اس واقعے کا سبب ہیں جو اس وقت رونما ہو رہا ہے۔

میرا خیال ہے کہ یہ وہ لمحہ ہے جس میں ہمیں اپنے ضمیر کا سامنا کرنا چاہئے

یہ ضمیر کا عذاب عرصے تک مجھے تکلیف دے گا اور میں کہنا چاہتا ہوں کہ لوگوں کو گمراہ کرنے پر، مجھے افسوس ہے اگرچہ یہ سب جان بوجھ کر نہیں تھا، میں صرف یہی بات کہتا ہوں۔ میں  کسی سازش کے وہم میں بھی مبتلا نہیں ہوں۔

لیکن واضح ہے کہ اخلاقی پستی کی نشانیاں پائی جاتی تھیں اور ہم انہیں جانتے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha