اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، محمد باقر قالیباف نے امریکہ کے ساتھ ممکنہ معاہدے اور آئندہ مذاکرات کے بارے میں ذرائع ابلاغ میں گردش کرنے والی بعض خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے ایک پیغام میں لکھا کہ ایران کی شرائط متعدد مرتبہ اور واضح طور پر ثالثوں کو بتائی جا چکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دھمکی اور لالچ کی پالیسی ایران پر کوئی اثر نہیں ڈال سکتی۔ مذاکراتی عمل میں پیش رفت اسی وقت ممکن ہوگی جب دوسرا فریق ایران کی سات شرائط کو قبول کرے گا۔
آپ کا تبصرہ