بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || پاکستانی افواج کے کمانڈر انچیف فیلڈ مارشل "عاصم منیر" نے اسلامی جمہوریہ ایران کے مرکزی خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل "عبداللٰہی" سے ملاقات کے دوران جنگ کے خاتمے کے لئے اپنے اقدامات کی رپورٹ پیش کیا اور ان اقدامات کو جاری رکھنے پر زور دیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے مرکزی ہیڈکوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل "عبداللٰہی" نے مسلط کردہ جنگوں میں پاکستان کی حکومت اور قوم کی طرف سے ایران کی حمایت کا شکریہ ادا کیا اور دشمن کی طرف سے جارحیت کے آغاز کو غلط اندازوں کا نتیجہ قرار دیا، اور کہا: "ہم نے جو بھی اسلحہ اور جنگی سازوسامان اس جنگ میں استعمال کیا، مقامی ساختہ تھا جسے ہمارے نوجوانوں نے تیار کیا ہے۔ آج کسی کو بھی شک نہیں ہے کہ دشمن کی شرانگیزی کی صورت میں، ہماری مسلح افواج ہمہ جہت دفاع کے لئے تیار ہیں۔"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ