بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابن || صہیونی چینل i15 نے رپورٹ دی: "اس وقت اسرائیل کو ہمیشہ کے لئے ترک کرکے جانے والے آبادکار کوئی شرم محسوس نہیں کرتے؛ بلکہ اس کے برعکس، سوشل میڈیا نیٹ ورکس الٹی نقل مکانی سے متعلق پوسٹوں سے بھرے پڑے ہیں۔ وہ لکھتے ہیں: "ہم عنقریب یہاں نہیں ہونگے۔ ہمیں مت روکنا، جانے کے لئے وجوہات بہت زیادہ ہیں۔"
سلامتی، معاشی اور نفسیاتی لحاظ سے اسرائیل کی صورت حال بہت سخت ہوگئی ہے۔ لوگ قربانی دینے کے لئے تیار نہیں ہیں، کیونکہ انہیں مزید یقین نہیں ہے کہ وہ کسی صحیح چیز کے لئے قربانی دے رہے ہیں۔
زیادہ تر اسرائیلی مزید اسرائیل کو اپنے وطن اور گھر کے طور پر منتخب نہیں کرتے؛ لوگ یہاں سے بھاگنے کو یہاں رہنے پر ترجیح دیتے ہیں۔ اسرائیل زوال پذیر ہوچکا ہے اور ہم ایک اندرونی اور سماجی شکست و ریخت سے گذر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

آپ کا تبصرہ