صہیونی ریاست کی بنیاد بننے والے یہودی آبادکار اپنے چھوٹی آبادی اور مختصر سے مقبوضہ قلمرو کے باوجود، اپنے حکمرانوں کی تشہیری مہمات، نیز پس منظر میں عرب ممالک کو کئی جنگوں میں ہرانے کی بنیاد پر، ـ حزب اللہ لبنان، حماس اور جہاد اسلامی سے کئی مرتبہ شکست کھانے کے باوجود ـ سمجھ رہے تھے کہ گویا ان کی طفل کُش فوج ایران جیسی عالمی طاقت کو بھی شکست دے سکتی ہے، وہ بھول گئے تھے کہ [۔۔۔] صہیونی آبادکاروں کے پاس مقبوضہ سرزمین چھوڑنے اور الٹی نقل مکانی اختیار کرنے کے سوا کئی راستہ نہیں ہے۔
مقبوضہ فلسطین سے بھاگتے ہوئے غاصب یہودی آبادکار سوشل میڈیا میں لکھا کرتے ہیں: "ہم عنقریب یہاں نہیں ہونگے۔ ہمیں مت روکنا، جانے کے لئے وجوہات بہت زیادہ ہیں۔"
یورپی یونین نے مقبوضہ مغربی کنارے میں صہیونی آبادکاروں کی بڑھتی ہوئی جارحیت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی حکومت سے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ فلسطینی عوام کے خلاف جاری تشدد، تخریب کاری اور جبری بے دخلی کا سلسلہ روکا جا سکے۔