17 ستمبر 2026 - 01:42
اسرائیلی بچوں کو صرف تفریح کے لئے قتل کرتے ہیں! نارمن فِنکلسٹائن + ویڈیو

مشہور سیاسی سائنسدان اور یہودی کارکن ڈآکٹر نارمن فِنکلسٹائن نے کہا: اسرائیل بچوں کو قتل کرنے والی قوم بن گیا ہے؛ وہ بچوں کو کھیل کود کے طور پر، صرف تفریح کے لئے، قتل کرتے ہیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || ٹیلی گرام چینل دالان نے مشہور سیاسی سائنسدان اور یہودی کارکن ڈآکٹر نارمن فِنکلسٹائن (Norman Finkelstein)، کی ایک ویڈیو نشر کی ہے جس میں وہ کہتے ہیں:

اسرائیل بچوں کو قتل کرنے والی قوم بن گیا ہے؛ وہ بچوں کو کھیل کود کے طور پر مار دیتے ہیں، صرف تفریح کے لئے۔

اب اس معاملے کے ثبوت کے طور پر بے شمار شواہد اور دستاویزات موجود ہیں؛ ان سنائپرز سے لے کر ـ جو بچوں کو مار دتے ہیں، ـ ان ڈرونز تک جو بچوں کا خون بہاتے ہیں۔

یہاں تک کہ مارچ 2018 میں، عظیم واپسی مارچ کے دوران، ـ جب غزہ کے لوگوں نے غیر مسلح انداز میں اس قرونِ وسطائی ناکہ بندی ختم کرنے کی کوشش کی؛ اقوام متحدہ کی رپورٹ سے ثابت ہؤا کہ اسرائیل نے بچوں، صحافیوں، طبی عملے اور حتیٰ کہ ـ یقین کیجئے ـ ان لوگوں کو بھی نشانہ بنایا جن کی دونوں ٹانگیں کٹی ہوئی تھیں اور جو سرحدی باڑ سے 300 میٹر کے فاصلے پر تھے۔

یہ 2018 کا معاملہ ہے؛ اس المیے سے بہت پہلے جو 7 اکتوبر کے بعد برپا ہوئی۔ اور اب آپ مجھ سے کہتے ہیں کہ مجھے ان بچوں کے قاتلوں کے ساتھ رواداری برتنی چاہئے اور کثرتیت پسند بن کر سب کو قبول کرنا چاہیے؟ بچوں کی قاتل قوم کے ساتھ؟

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha