11 اپریل 2026 - 17:34
مآخذ: ابنا
امام خامنہ ای امت مسلمہ کے عظیم شہید ہیں:روسی مفتی

روس کے سنی عالم دین اور مفتی کیفاح نےشہید رہبر انقلاب امام خامنہ ای کو امتِ مسلمہ کا عظیم شہید قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا نام تاریخ میں ایک بہادر رہنما کے طور پر ہمیشہ زندہ رہے گا۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، روس کے سنی عالم دین اور مفتی کیفاح نےشہید رہبر انقلاب امام خامنہ ای کو امتِ مسلمہ کا عظیم شہید قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا نام تاریخ میں ایک بہادر رہنما کے طور پر ہمیشہ زندہ رہے گا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای نے رسول اکرم ﷺ کے خاندان کی طرح شہادت کا راستہ اختیار کیا اور ظلم کے سامنے جھکنے کے بجائے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ ان کے مطابق یہ ایک عظیم روحانی مقام ہے جو اللہ اپنے برگزیدہ بندوں کو عطا کرتا ہے۔

مفتی کیفاح باتا نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کوئی معمولی واقعہ نہیں بلکہ اسلامی تاریخ کا ایک اہم دن ہے، جسے دنیا بھر کے میڈیا نے بھی ریکارڈ کیا ہے، اور اس کے اثرات مستقبل میں مزید واضح ہوں گے۔

انہوں نے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کو غیر منصفانہ اور مجرمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم نے مزاحمت کا راستہ اختیار کیا اور اپنی ثابت قدمی سے دشمن کو جواب دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے عالمی طاقتوں کے خلاف ڈٹ جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ ایرانی عوام اپنے عقیدے میں مضبوط ہیں، اور یہی استقامت بالآخر کامیابی کا باعث بنی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج پوری امتِ مسلمہ، چاہے شیعہ ہو یا سنی، ایران کے لیے دعاگو ہے، کیونکہ امریکہ اور اسرائیل کے خلاف چالیس دن تک مزاحمت کرنا کوئی معمولی بات نہیں۔

مفتی نے ایران، حزب اللہ اور دیگر مزاحمتی گروہوں کی جدوجہد کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دیگر اسلامی ممالک بھی ان واقعات سے سبق سیکھیں گے اور اتحاد و یکجہتی کو فروغ دیں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha