11 اپریل 2026 - 11:54
اگر امریکہ نیتن یاہو کی خاطر احمق بننا چاہتا ہے تو ہم تیار ہیں / ہم بدگمانی کےساتھ مذاکرات میں شامل ہونگے

ڈاکٹر عراقچی نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے لئے اسلام آباد روانگی سے قبل، ایکس نیٹ ورک پر اپنے پیغام میں مذاکرات کے عمل کو سبوتاژ کرنے کے لئے طفل کُش اسرائیلی وزیر اعظم کی سازش سے خبردار کیا / انھوں نے اپنے جرمن ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایران پوری بدگمانی کے ساتھ امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں شامل ہو رہا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عراقچی نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے لئے اسلام آباد روانگی سے قبل، مذاکرات کے عمل کو سبوتاژ کرنے کے لئے طفل کُش اسرائیلی وزیر اعظم کی سازش سے خبردار کرتے ہوئے لکھا:

"اتوار کو بنیامین نیتن یاہو پر فوجداری مقدمہ دوبارہ شروع ہو رہا ہے۔ لبنان سمیت پورے خطے میں وسیع البنیاد جنگ بندی، اس کے جیل جانے کے عمل کو تیز تر کر سکتی ہے۔

اگر امریکہ نیتن یاہو کو سفارت کاری کے خاتمے کی اجازت دے کر اپنی معیشت کو زوال سے دوچار کرنا چاہتے ہیں، تو یہ بالآخر امریکہ ہی کا انتخاب ہوگا۔ ہم اس اقدام کو حماقت سمجھتے ہیں، لیکن اس کے لئے تیار ہیں!۔"

انھوں نے اپنے جرمن ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایران پوری بدگمانی کے ساتھ امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں شامل ہو رہا ہے۔

انھوں نے کہا: امریکہ نے کئی بار عہد شکنی کی ہے اور سفارتکاری سے غداری کی ہے چنانچہ ہم مکمل بداعتمادی اور بدگمانی کے ساتھ مذاکرات میں شامل ہو رہے ہیں اور ایرانی قوم کے مفادات اور حقوق کے لئے جدوجہد کریں گے۔

انھوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ صہیونی ریاست کو لبنان پر وحشیانہ حملوں کے خاتمے کے لئے اس ریاست پر دباؤ ڈالے۔

جرمن وزیر خارجہ نے جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسرائیلی حملوں کے خاتمے پر زور دیا۔

انھوں نے کہا: ہمیں امید ہے کہ اسلام آباد مذاکرات مناسب نتائج پر اور علاقائی اور عالمی استحکام اور سلامتی پر منتج ہوں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha