بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || مارجوری ٹیلر گرین اور ٹرمپ کے درمیان جیفری ایپسٹین (بچیوں پر زیادتی کے جنسی مجرم اور ٹرمپ کے قریبی دوست) کیس میں مندرجہ ہلا دینے والے حقائق کی وجہ سے اختلاف پیدا ہؤا تھا۔
ٹیلر گرین کی تحریر کے نکات:
- امریکہ اور اسرائیل نے ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں اپنے مستقل جھوٹے دعوؤں کی بنیاد پر، ایران کے خلاف جارحیت کا آغاز کیا۔
- آیئے سچ بولیں۔ آبنائے ہرمز بند ہوگیا ہے کیونکہ امریکہ اور اسرائیل نے اسی جھوٹ کی بنیاد پر ـ کہ ایران کسی بھی لمحے ایٹمی ہتھیار بنا دے گا ـ، بلا وجہ جنگ کا آغاز کیا۔
- ٹرمپ کی جنگجوئی اس وعدے کے مطابق نہیں تھی جو اس نے 2024ع امریکی عوام کو دیا تھا۔ اس کے موجودہ اقدامات "امریکہ کو عظمت لوٹانے" کے لئے نہیں بلکہ شر پسندی کے زمرے میں آتے ہیں
- ٹرمپ ٹیم کے تمام اراکین کو ـ جو عیسائی ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں ـ گھٹنوں کے بل بیٹھ اللہ سے معافی مانگنا چاہئے۔ انہیں صدر کی پوجا کرنا چھوڑنا چاہئے اور اس کی جنونیت سے نمٹنے کے لئے میدان میں آنا چاہئے۔
ٹرمپ کی پوزیشن گر گئی، حتی سقوط جایگاه ترامپ، حتیٰ کہ ریپبلکنز کے ہاں
"نیوزویک" نے لکھا: "ایک نئی رائے شماری کے مطابق، نصف سے زیادہ امریکی چاہتے ہیں کہ کانگریس ابھی اسی وقت ٹرمپ سے وضاحت طلبی کرے۔ ہر سات میں ایک ریپبلکن بھی اس کی برطرفی کی حمایت کرتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ