بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || منگل کے روز میڈیا رپورٹس کے مطابق، ناروے کے سابق وزیر اعظم تھوربیورن یاگلینڈ (Thorbjørn Jagland) کو گذشتہ ہفتے خودکشی کی ناکام کوشش کے بعد ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔
یہ واقعہ ان الزامات کے چند دن بعد پیش آیا ہے جن میں انہیں ماضی میں بچوں کی جنسی اسمگلنگ کے سزا یافتہ مجرم جیفری ایپسٹین کے ساتھ تعلقات رکھنے اور اس کی بدکاریوں میں ملوث قرار دیا گیا تھا۔
یہ خبر سب سے پہلے iNyheter نے شائع کی، جس نے ایک "مستند ذریعے" کے حوالے سے تصدیق کی کہ یاگلینڈ کی حالت اب بھی نازک ہے۔ اس 75 سالہ سیاستدان کا علاج کرنے والے مخصوص طبی مرکز کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا ہے۔
iNyheter کی رپورٹ کے مطابق، نوبل امن انعام کمیٹی کے یہ سابق سربراہ ایپسٹین کیس سے منسلک "سنگین فساد اور بدعنوانی" کے الزامات کا سامنا کرنے کے بعد نازک حالت میں ہیں۔
اور ہاں، یاگلینڈ ناروے کی نمایاں ترین سیاسی شخصیات میں سے ایک ہیں، جنہوں نے وزیر اعظم اور یورپ کی کونسل کے سیکرٹری جنرل کے طور پر خدمات انجام دیں؛ [= دیکھئے یہ لبرل سرمایہ دارانہ ترتیب کے لیڈرز ہیں]
طرہ یہ کہ ناروے کے سابق وزیر اعظم مسٹر یاگلینڈ وہ نارویجن نوبل کمیٹی کے دیرینہ رکن بھی تھے اور 2009 سے 2015 تک اس کے بااثر سربراہ بھی رہے اور سنہ 2020 میں اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ [سربراہ یہ ہوں تو انعام کس کو دیں گے! انعام پانے والے کون اور کیسے ہونگے! نوبل انعام کی حیثیت کیا ہوگی! بہرحال۔۔۔]
یاگلینڈ کے ہسپتال میں داخلے کے انکشاف نے ناروے میں میڈیا کی شفافیت پر بحث چھیڑ دی ہے۔ iNyheter نے رپورٹ دی ہے کہ نارویجن میڈیا نے، نارویجن ایڈیٹرز ایسوسی ایشن اور منتخب ایڈیٹرز کے ذریعے، 17 فروری کو یاگلینڈ کے وکیل اینڈرس بروسویٹ کے ساتھ اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ "اس واقعے کو صیغہ راز میں رکھا جائے۔"
گوکہ iNyheter نے سابق وزیر اعظم کے ہسپتال میں داخلے کی حساس نوعیت کو تسلیم کیا، لیکن اس نے دلیل دی کہ یاگلینڈ ایک عوامی کردار ہیں اور ان پر جرائم کے ارتکاب کے سنگین الزامات ہیں چنانچہ اس خبر کا افشاء ایک جائز صحافی کوشش ہے۔
این آر کے (Norwegian Broadcasting Corporation NRK) کے مطابق، نارویجن پولیس نے اس ماہ ـ ایپسٹین سے تعلق اور شدید مالی بدعنوانی کے الزام میں ـ یاگلینڈ کے متعدد گھروں پرچھاپے مارے۔
این آر کے NRK کے مطابق، وسیع مالی بدعنوانی کا شبہ امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے ایپسٹین کی تازہ ترین فائلیں جاری کرنے کے بعد منظر عام پر آیا، جس نے یاگلینڈ اور اس فحاش سرمایہ دار کے درمیان برسوں طویل تعلقات کو آشکار کر دیا، اور بات یہاں تک گویا ثابت ہوچکی ہے کہ "سابق وزیر اعظم کو عیش و عشرت کے سفر اور قیام کی پیشکش کی گئی تھی۔"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ