بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛
وعدہ صادق-4 کی 93ویں لہر
سپاہ پاسداران: "وعدہ صادق-4 کی 93ویں لہر، جمعہ کی شام، مبارک کوڈ نیم "السَّلامُ عَلَیکَ یَا حُجَّۃَ اللہُ وَدَلِیلَ إِرَادَتِه" کے ساتھ، مجاہد کبیر 'سید حسن نصراللہ' اور 'شیخ احمد یاسین' کے نام پر، مقبوضہ فلسطین کے شمال اور مرکز میں صہیونی اہداف کے خلاف انجام پائی۔
اس کاروائی میں الجلیل غربی، حیفا، کفر کنا اور کرایوت میں صہیونی فوج کی نفری نیز جنگی رسد کے مراکز کو درست نشانہ بنایا گيا۔
یہ کاروائی مقاومت اسلامی کے ساتھ مل کر مشترکہ طور پر لانگ رینج گائیڈڈ میزائلوں اور تباہ کن ڈرونز کے ذریعے انجام پائی اور اللہ کے فضل سے مسلسل اور بلا ناغہ لانچنگ کے ساتھ جاری رہے گی۔"
ایک A10 امریکی طیارہ مار گرایا گیا
اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کا بیان: ایک A10 جارح امریکی طیارہ ملک گیر طیارہ شکن دفاعی نیٹ ورک کی زد میں آکر، جنوبی پانیوں میں جزیرہ ہرمز کے قریب نشانہ بنا۔
یہ امریکی جنگی طیارہ بھی کویت میں گرا!
دو بلیک ہاک امریکی ہیلی کاپٹر ریسکیو مشن کے دوران نشانہ بن گئے
میڈیا Newsmax کی رپورٹ کے مطابق امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر، جو بظاہر ایران میں تباہ ہونے والے طیارے کے پائلٹوں کو نجات دلانے کے مشن پر تھا، نشانہ بن گیا ہے۔ یہ ہیلی کاپٹر عراق کی فضا تک تو پہنچ گیا مگر اس کا انجام نامعلوم ہے۔
دوسرا ہیلی کاپٹر بھی اسی مشن کے دوران نشانہ بن کر کویت میں گرا۔
آبنائے ہرمز کے ہوتے ہوئے ایران کو، فتحیابی کے لئے جوہری ہتھیار کی ضرورت نہیں ہے
توانائی کا سابق امریکی وزیر: دنیا کے 20 فیصد تیل پر کنٹرول کا مطلب یہ ہے کہ ایران کو فتحیابی کے لئے جوہری ہتھیار کی ضرورت نہیں ہے۔"
پاسچر انسی ٹیوٹ کی زمین کے واقف کی پوتی: رضا پہلوی پر جنگی جرائم کے الزام میں مقدمہ چلائیں گے
پاسچر انسٹی ٹیوٹ کے لئے زمین وقف کرنے والے مرحوم 'عبدالحسین فرمانفرما' کی پوتی 'صنم نراقی' نے انسٹی ٹیوٹ پر دشمن کے حملے کے بعد کہا: "میرے دادا نے یہ زمین ایران کے عمومی طبی ڈھانچوں کی تعمیر و ترقی کے لئے، اس انسٹی ٹیوٹ کے قیام کے لئے وقف کی۔ میرے چچا برسوں تک اس کی قیادت کی۔ ہم بچے اسے قریب سے دیکھنے کے لئے آتے تھے اور ویکسین یہیں سے لے لیتے تھے۔ اسرائیلی دشمن کا مقصد، ایک قوم کی حیثیت سے، ہمارے ماضی، حال اور مستقبل کو تباہ کرنا ہے۔
وہ دن ضرور آئے گا کہ ہم رضا پہلوی پر غداری اور جنگی جرم میں مدد و معاونت کے جرم میں، مقدمہ چلائیں گے۔
شرم ہو گندی امریکی-اسرائیلی میڈیا مشینری پر
ٹویٹر پر آئرش کارکن نے لکھا: "ایک جارح امریکی پائلٹ نے ـ جس کا طیارہ گر گیا ہے، ـ ذرائع ابلاغ کی توجہ اس سے کہیں زیادہ اپنی طرف مبذول کرائی ان 100 سے زائد طالبات سے جنہیں ایک امریکی اجتماعی طور پر، قتل کر دیا!"
شلمچہ کے سرحدی ٹرمینل پر حملہ
خوزستان کے گورنریٹ نے اعلان کیا: سینیچر 4 اپریل صبح 11 بجے، امریکی اور صہیونی دشمنوں نے شلمچہ کے سرحدی ٹرمینل پر حملہ کیا اور ٹرمینل کو شدید نقصان پہنچا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ