بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل الحاج اسماعیل قاآنی نے یمن کی اسلامی مقاومت کے نام پیغام میں لکھا:
- جرائم پیشہ امریکہ اور طفل کُش صہیونی ریاست کے مقابلے اور امت مسلمہ اور اسلامی اقدار کے دفاع کر لئے، ہیرو اور مخلص یمن سے ایک بار پھر ایک تیزدھار تلوار نمودار ہوئی۔
- مسلح جیرالڈ فورڈ کیرئیر کی سرگردانی اور پسپائی کا راز یمن کے پہاڑوں اور بابرکت زمین میں ڈھونڈ لینا چاہئے۔
- یمن کی قیادت، کمانڈروں، مجاہدوں اور بہادر عوام کا مشکور ہوں اور اس نورانی سرزمین کی تزویراتی فکر پر فخر کرتا ہوں۔
- یہ بروقت موجودگی اور امت مسلمہ ـ خاص کر غزہ کے مظلوم عوام ـ کی مسلسل حمایت، خطے کی صورتحال کی صحیح تشخیص کو عیاں کرتی ہے اور بہادر یمن کی اس ظالمانہ محاصرے سے مکمل آزآدی کی تمہید ہے۔
- اسلامی جمہوریہ ایران الہی فریضے پر عمل کرتے ہوئے، پورے علاقے سے جنگ کا خطرہ ہٹانے سمیت اپنے عظیم اہداف تک پہنچنے کے لئے، ثابت قدم رہے گا اور اپنے دوستوں اور تمام محاذہائے مقاومت کے مخلص مجاہدوں کی پشت پناہی کرتا رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ