10 اگست 2024 - 05:10
شہید ہنیہ اسلامی دنیا میں اتحاد و یکجہتی کی علامت تھے / اسماعیل ہنیہ کے خون کا بدلہ ضرور لیں کے۔ جنرل قاآنی + تصویر

سپاہ پاسداران کے قدس کور کے کمانڈر جنرل الحاج اسماعیل قاآنی نے یحییٰ ابراہیم سنوار کے نام اپنے پیغام میں، حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ کی حیثیت انتخاب پر انہیں مبارک بادی اور کہا کہ شہید اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے قدس کور کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل الحاج نے حماس کے نومنتخب قائد اور حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ کے نام تہنیتی پیغام جاری کیا ہے اور کہا: شہید ہنیہ عالم اسلام میں اتحاد افریں تھے۔ حماس نے ایک اور منطقی اور معاملہ فہم قائد کا انتخاب کرکے ثابت کیا کہ اس مقاومتی تحریک نے اپنا رفیع الشان پرچم ایک شخص کے سپرد کیا ہے جو میدان میں سب سے زیادہ با اثر ہیں اور مجاہد فی سبیل اللہ ہیں۔

قدس کور کے کمانڈر نے اپنے تہنیتی پیغام میں لکھا ہے:

شہید اسلام جنرل اسماعیل ہنیہ کے صعودو عروج [شہادت] پر تعزیت عرض کرتا ہوں۔

شہید ہنیہ حقیقتاً مقاومت اسلامی کے دلیر راہنماؤں میں سے ایک اور قابل قدر و باوقار شخصیت تھے جنہوں نے عالم اسلام میں اتحاد قائم کیا۔

جیسا کہ رہبر انقلاب اسلامی، امام خامنہ ای (مد ظلہ العالی) نےفرمایا ہم اپنا فرض سمجھتے ہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں اس تلخ واقعے میں ان کے خون کا بدلہ لیں۔

بلاشبہ اس عظیم القدر شہید کا خون، اسلامی جمہوریہ کے ہاتھوں صہیونی ریاست کو دی جانے والی سخت سزا پر اثرانداز ہوگا۔

اسلامی مقاومت تحریک میں آپ کے بھائیوں کا دلیرانہ جہاد مذکورہ سزا کے اثرات کو دوچند کرے گا اور اس منحوس وجود کے جلد از جلد مٹ جانے پر منتج ہوگا۔

قیادت و جہاد کی جہتوں میں، ایک قابل فخر اور کہنہ مشق اور قابل فخر شخصیت کے طور پر آپ جناب کے انتخاب، پر حماس کے تمام سورماؤں، غزہ اور ملت فلسطین کو مبارکباد کہتا ہوں۔

حماس نے ایک اور منطقی اور معاملہ فہم قائد کا انتخاب کرکے ثابت کیا کہ اس مقاومتی تحریک نے اپنا رفیع الشان پرچم ایک شخص کے سپرد کیا ہے جو میدان میں سب سے زیادہ با اثر ہیں اور مجاہد فی سبیل اللہ ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110