29 اکتوبر 2026 - 19:31
اسرائیلی کنٹینربردار جہاز بحیرہ اسود میں ڈوب گیا + ویڈیو

ایک اسرائیلی کنٹینربردار جہاز جو کل بحیرہ اسود میں دھماکے سے پھٹ گیا تھا، آج ڈوب گیا۔/ دھماکہ خیز مواد سے لیس تین ریموٹ کنٹرولڈ کشتیوں نے کل بلغاریہ کے ساحلوں کے قریب اس جہاز کو نشانہ بنایا تھا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ خبر رساں ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی کمپنی «زیم» سے تعلق رکھنے والا کنٹینر جہاز بحیرہ اسود میں غرق ہو گیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق، دھماکہ خیز مواد سے لیس تین ریموٹ کنٹرولڈ کشتیوں نے کل بلغاریہ کے ساحلوں کے قریب اس جہاز کو نشانہ بنایا تھا۔ اسرائیل کے چینل 12 نے ان ڈرون بوٹس کے حملے کی تصدیق کی ہے۔

یہ جہاز فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں واقع بندرگاہ حیفا سے روانہ ہوا تھا اور رومانیہ کی طرف جا رہا تھا۔

کسی بھی ملک یا گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری تاحال قبول نہیں کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha