31 مارچ 2026 - 00:05
دبئی: یوکرین کی بھجوائی ہوئی امداد جل کر راکھ ہو گئی، مرکزی خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر

یوکرینی حکومت نے خلیج فارس کی دلدل میں دھنسے ہوئے امریکی فوج کی مدد کے لئے ڈرون شکن سسٹمز بھجوا دیئے تھے جو دبئی میں تعینات تھے اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ان سسٹمز کے گودام کو تباہ کر دیا حس میں21 یوکرینی افسران بھی موجود تھے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، مرکزی خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے اعلان کیا کہ سپاہ پاسداران کی ایرواسپیس اور بحریہ نے ایک مشترکہ کاروائی میں دبئی میں امریکی کمانڈروں اور فوجیوں کے خفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور انہیں بھاری جانی نقصان پہنچایا۔

سپاہ پاسداران کی ایرواسپیس اور بحریہ نے اسی کاروائی کے دوران ہی خلیج فارس کی دلدل میں دھنسے ہوئے امریکیوں کی مدد کے لئے یوکرین کی بھجوائی گئی فنی امداد کو جلا کر رکھا کر دیا۔

اس حملے میں ایرانی ڈرونز کا مقابلہ کرنے کے لئے امریکیوں کی مدد کے لئے بھجوائے گئے یوکرینی ڈرون شکن سسٹمز کے ایک گودام یا ہینگر کو تباہ کر دیا گیا۔

21 یوکرینی افسران کا انجام نامعلوم ہے۔

دبئی: یوکرین کی بھجوائی ہوئی امداد جل کر راکھ ہو گئی، مرکزی خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ زیلینسکی نے ایران کے خلاف اعلان جنگ کرکے ماسکو کو ایرانی ہتھیار فراہم کرنے کا امکان پیدا کیا۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha