30 مارچ 2026 - 03:52
دو مزید نامہ نگار اسرائیلی دہشت گردی کا نشانہ بن کر شہید ہو گئے

صہیونیوں نے مقاومت کی آواز دبانے کے لئے اپنے جرائم پیشہ ذہنیت کے تحت، غزہ کے بعد اب، لبنان میں دو مشہور نامہ نگاروں کو شہید کر دیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || صہیونی دشمن کے دہشت گردانہ اور بزدلانہ حملے میں لبنان کے المنار چینل کے مشہور نامہ نگار علی شعیب اور المیادین کی نڈر خاتون نامہ نگار محترمہ فاطمہ فتونی شہید ہو گئے۔

جرائم پیشہ صہیونی ریاست نے المنار کے رپورٹ "علی شعیب' اور المیادین چینل کی رپورٹر "فاطمہ فتونی" کو بزدلانہ دہشت گردی کا نشانہ بنا کر شہید کر دیا۔

ان دو نامہ نگاروں نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی لبنان کی آزادی، خودمختاری اور عزت و عظمت کی راہ میں گذار دی اور مجرموں کی آنکھوں کا کانٹا تھے۔

دنیا بھر کے صحافتی اور سیاسی حلقوں نے صہیونیوں کے اس اقدام کی مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ صہیونی ریاست نے امریکیوں کی مدد سے غزہ میں 259 صحافیوں کو شہید کر دیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha