بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || "صبح" میڈیا فیسٹیول نے 2023 سے اپنا کام بین الاقوامی پروڈیوسرز کو متعارف کروانے اور عالمی میڈیا کی سطح پر ان کے درمیان تعامل اور تعاون پیدا کرنے کے مقصد سے کام شروع کیا ہے۔
یہ فیسٹیول میڈیا کے شعبے میں ہونہار افراد کی شناخت اور انہیں سراہنے کے ذریعے، فنکارانہ تخلیقات کو جاری رکھنے اور بین الاقوامی سطح پر ایک مضبوط ابلاغی دھارا قائم کرنے کا موقع فراہم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
اس کے علاوہ، فیسٹیول ورکشاپس اور تربیتی سیمینارز کے انعقاد کے ذریعے، فنکاروں کو، میڈیا کی وسیع دنیا سے روشناس کروانا، اور ان میں آزاد ذہنیت اور سوچ کو پروان چڑھانا چاہتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ، اس سال کے فیسٹیول کے تین خصوصی حصے بھی ہیں:
اللہ کے مکرم و معظم نبی (صلی اللہ علیہ و آلہ) کی ولادت کی ایک ہزار پانچ سوویں سالگرہ کے موقع پر، آپؐ کی حیات طیبہ، سیرت اور پیغام متعارف کروانے والے بہترین ابلاغی کام یا تخلیق کو خصوصی ایوارڈ دیا جائے گا۔
"سَحَر امامی ایوارڈ" جو اس نامہ نگار کو دیا جائے گا جو سچائی اور حقیقت کو بے مثال بہادری کے ساتھ بیان کرے۔ اس حصے میں، نامہ نگار خود اپنے آپ کو نامزد کر سکتا ہے، یا اس کو کوئی دوسرا شخص یا ادارہ نامزد کر سکتا ہے۔
"برکس ایوارڈ" ایسے میڈیا کام یا تخلیق کو دیا جائے گا جو برکس رکن ممالک کے درمیان صلاحیتوں، تعلقات اور تعاون کو بہترین طریقے سے پیش کرے اور ہم آہنگی اور اتحاد کو فروغ دے۔
عالمی امور میں برکس کے مؤثر کردار کو مدنظر رکھتے ہوئے ـ جس میں پائیدار ترقی، تجارت اور سیاست شامل ہیں ـ یہ ایوارڈ ان کاموں کو نمایاں کرنے کی کوشش کرتا ہے جو رکن ممالک کے درمیان معاشی، سیاسی اور ثقافتی تعاملات کو درست طریقے سے پیش کرتے ہیں اور اتحاد، اور عالمی تبدیلیوں پر اس کے اثرات، کی عالمی تفہیم میں مدد کرتے ہیں۔
رجسٹریشن اور کام جمع کرانے کی آخری تاریخ 21 جنوری 2026ع ہے۔
سیکرٹریٹ کا پتہ: تہران، فرہنگ اسکوائر، محمدعلی کشاورز بلوارڈ، شہید حیدرنیا اسٹریٹ (دوئم شرقی)، بلڈننگ نمبر 4، پہلی منزل۔
پوسٹل کوڈ: 1997754746
فون: 23066166-021
ویب گاہ: www.Sobhfestival.com
ایمیل: info@sobhfestival.com
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ