30 مارچ 2026 - 07:08
اسرائیل کے جرائم بی بی سی سے بھی برداشت نہ ہوسکے / صہیونی ریاست چاہتی ہے کہ لبنان کی آواز نہ سنی جائے

بی بی سی فارسی سروس کی رپورٹر رپورٹر 'نفیسہ کوہنَوَرد' نے وحشی صہیونی  ریاست کے ہاتھوں دو لبنانی نامہ نگاروں کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور انہیں بہت بہادر قرار دیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || بی بی سی فارسی سروس کی رپورٹر رپورٹر 'نفیسہ کوہنَوَرد' نے وحشی ریاست کے ہاتھوں المنار اور المیادین کے دو لبنانی نامہ نگاروں کے قتل کے بارے میں کہا:

صحافی برادری حیرت میں ڈوبی ہوئی ہے۔ علی شعیب اور فاطمہ فتونی صرف نامہ نگار تھے اور نہتے۔ یہ دو بہت بہادر تھے اور رپورٹنگ کے لئے ایسے مقامات پر حاضر ہوتے تھے، جہاں کوئی دوسرا، جانے کی ہمت نہيں کر سکتا تھا۔

اسرائیل جنوبی لبنان سے نیوز کوریج کو کم کرنا چاہتا ہے، وہی نمونہ جو اس نے غزہ میں نافذ کیا۔

دنیا بھر کے صحافتی اور سیاسی حلقوں نے صہیونیوں کے اس اقدام کی مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ صہیونی ریاست نے امریکیوں کی مدد سے غزہ میں 259 صحافیوں کو شہید کر دیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha