بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ نے اعلان کیا:
معرکۂ وعدہ صادق-4 کی 82ویں لہر مبارک کوڈ نیم "یا علی اکبرِ امام حسین(ع)" کے ساتھ، ملک کے شمالی پٹی (مشرقی آذربائی جان، اردبیل، گیلان، مازندران اور گلستان) کے شریف اور بہادر عوام کے نام کی گئی۔ اس کاروائی میں عریفجان اور الخرج، امریکیوں کی دفاعی لاجسٹک سائٹ kGL جیسے پہلے سے متعینہ اہداف کونشانہ بنایا گیا یہ خرمشہر پر ہونے والے حملے کا جواب تھا جو اسی مرکز سے کیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں شیخ عیسیٰ کے امریکی اڈے میں ایک پیٹریاٹ ریڈار، اسی اڈے کو نشانہ بنایا گیا۔ شیخ عیسیٰ کے امریکی اڈے میں p8 جاسوسی طیاروں کے ایک ہینگر، امریکی طیاروں کے ایندھن کے کئی ذخائر، MQ9 کے ہینگر، علی السالم اڈے میں ایک سیٹلائٹ مواصلاتی ڈش اینٹینا کو اللہ کے فضل سے تباہ کیا گیا۔ یہ کاروائی تباہ کن ڈرونز کے ذریعے انجام پائی۔
یہ کاروائی جاری ہے اور ایران کی شریف قوم کو اس کے نتائج سے مطلع کیا جائے گا۔
شرانگیزیوں کا اصل منبع کئی گنا طاقت کے ساتھ نشانہ بنایا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ