24 مارچ 2026 - 14:39
طیارہ بردار جہاز "یو ایس ایس جیرالڈ فورڈ" کام سے گیا

طیارہ بردار جہاز، یو ایس ایس جیرالڈ فورڈ نکاسی میں خلل اور پھر 30 گھنٹوں تک مبینہ آتشزدگی کی وجہ سے 14 مہینوں تک کاروائی کی اہلیت کھو گیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || طیارہ بردار جہاز، یو ایس ایس جیرالڈ فورڈ نکاسی میں خلل اور پھر 30 گھنٹوں تک مبینہ آتشزدگی کی وجہ سے 14 مہینوں تک کاروائی کی اہلیت کھو گیا۔

امریکی بحریہ نے یو ایس ایس جیرالڈ فورڈ کو سنہ 2017 میں ٹرمپ کی موجودگی میں، سمندر میں اتارا تھا۔

یہ امریکہ کا سب سے بڑا اور سب سے مہنگا بحری جہاز ہے جس کی قیمت 13 ارب ڈالر بتائی جاتی ہے۔ اسے ایران کے خلاف میدان میں لایا گیا لیکن پے درپے حادثات کا شکار ہونے کے باعث بحیرہ عمان تک پہنچ ہی نہ سکا اور واپس چلا گیا لیکن یہ جدید ترین، ترقی یافتہ ترین اور سب سے مہنگا امریکی جہاز بہرحال ایران کے خلاف جنگ میں اترنے کی ہمت نہ کرسکا۔

مقاومتی ذرائع کے مطابق، یو ایس ایس جیرالڈ فورڈ ایک میزائل حملے میں آتشزدگی کا شکار ہونے کے بعد خطے سے بھاگ گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha