بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اس مشترکہ اور تاثیر پر مبنی (Effect oriented) اور وسیع پیمانے پر ہونے والی کاروائی میں الخرج، الظفرہ، علی السالم، اربیل ـ اور بالخصوص دہشت امریکی فوج کے پانچویں بحری بیڑے کو ـ فرسودہ کرنے کے عمل کے تسلسل میں ـ گذشتہ رات سے صبح تک، قیام اور عماد میزائلوں اور کامیکازے ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
نیز، اس کاروائی کا جارحانہ ارتکاز حیفا اور تل ابیب کے دو تزویراتی علاقوں میں ـ بالخصوص خدرا، کریات اونو، ساویون، بن عامی ـ پر تھا۔ ان حملوں میں تباہکاری کی سطح دشمن کے اندازوں سے کہیں بڑھ کر تھی۔ ان حملوں میں کئی وارہیڈز لے جانے والے خرمشہر-4 اور قدر میزائل استعمال کئے گئے۔ ان حملوں نے مقبوضہ اراضی میں صہیونی دشمن کو درپیش المناک صورت حال کو مزید گہرا کر دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ