9 مارچ 2026 - 21:59
آقا سید مجتبیٰ خامنہ ای (حفظہ اللہ)

شہید کے فرزند، شہیدہ کے فرزند، شہیدہ کے شریک حیات، شہیدہ کے بھائی، آج ولی فقیہ اور رہبر انقلاب اور قائد مقاومت کے عہدے پر فائز ہوئے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || ایک گھرانہ شہیدوں کا، جس نے عملی طور پر، بیچ میدان میں، ثابت کرکے دکھایا کہ ان کی جان اور ان کے جسم اسلام اور امت اور حَرَمِ ایران پر فدا ہے۔

اب یہ سید جو کئی شہیدوں کے سوگوار ہیں جن میں ان کی ایک ننھی سی بھانجی بھی شال ہے، ولایت کی بھاری ذمہ داری سنبھالے ہوئے ہیں۔ جب کہ دنیا اور تاریخ کے شقی ترین اشقیاء کی دھمکیاں جاری ہیں اور ایران دنیا کے مستقبل کے لئے ایک بہت بڑی جنگ بھی جاری ہے جس میں یہ شقی ترین اشقیاء ایک فریق بنے ہوئے ہیں اور دوسرا فریق ایران، ایرانی افواج اور ان کے رہبر و آیت اللہ امام سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای (حفظہ اللہ) ہیں، اور اگرچہ اس جنگ کا تعلق تمام مسلمانوں کے مستقبل سے بھی ہے، مستضعفین کا مستقبل بھی اس جنگ کے نتیجے میں رقم ہو رہا ہے، لیکن فی الحال اس محاذ میں ایران، لبنان کی حزب اللہ، یمن کی انصاراللہ اور عراق کی مقاومتی تحریکیں شامل ہیں۔

اشقیٰ الاشقیاء آقا سید مجتبیٰ کے اہل خاندان سمیت ہزاروں ایرانی عوام کا قتل عام کر چکے ہيں جن میں رہبر شہید امام سید علی خامنہ ای (رضوان اللہ تعالیٰ علیہ) سر فہرست ہیں، اور آقا سید مجتبیٰ خَلق و خُلق اور منطق کے لحاظ سے آپؓ سے سب سے زیادہ شباہت رکھتے ہیں۔

سید مجتبیٰ فضلاء نامی گرامی عالم دین، آیات عظام صافی گلپایگانی، میانجی، وحید خراسانی مصباح یزدی اور خود والد گرامی شہید امام امام خامنہ ای (رضوان اللہ تعالیٰ) کے نامی گرامی شاگردوں اور حوزہ علمیہ میں درس خارج کے جدت پسند اساتذہ میں شامل ہیں۔

آپ رہبر شہیدؓ کے مشیر ہیں اور برسوں سے آپ کے منصوبوں پر تمام فوجی، سیاسی سیکورٹی اور ثقافتی شعبوں کے ذمہ دار اہلکاروں کے ساتھ کام کرتے رہے ہیں۔

حکومتی امور و معاملات پر اس عبور کے باوجود انتہائی تواضع و انکسار سبب بنا ہے کہ عوام سے لے کر سول اور فوجی قائدین تک، آپ سے قریبی ربط و تعلق رکھتے ہیں۔

آپ اپنی جدت پسندانہ خصلت کی بنا پر نالج بیسڈ پراجیکٹس میں مصروف نوجوان سائنسندانوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے ہیں۔

شہید آیت اللہ العظمیٰ امام سید علی حسینی خامنہ ای (رضوان اللہ تعالیٰ علیہ) نے آیت اللہ العظمی سید روح الموسوی الخمینی (رضوان اللہ تعالیٰ علیہ) کے مکتب اور مشن کو جاری رکھا اور اسی راہ میں جام شہادت نوش کر گئے۔ اب یہ ورثہ نوجوان خامنہ ای (حفظہ اللہ) کو ملا ہے؛ اور ایرانی قوم "لطف خدا عیان شد - خامنہ ای جوان شد" کا نعرہ لگا رہی ہے۔

امید ہے کہ امام خمینی (رضوان اللہ تعالیٰ علیہ) کا فخر آمیز مشن ـ حضرت آیت اللہ امام سید مجتبیٰ خامنہ ای (حفظہ اللہ) کی قیادت میں ـ ایرانی قوم اور احرار عالم کی شراکت سے، بدستور جاری رہے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تحریر: کمیل

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha