9 مارچ 2026 - 22:51
مآخذ: ارنا
ایران میں نئے رہبر انقلاب کے انتخابنے ایران دشمنی پر مبنی پالیسیوں کو جھوٹا ثابت کردیا: پاکستانی شخصیات

 پاکستان کی سیاسی، صحافتی اور مذہبی شخصیات نے آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای کو انقلاب کی رہبری کا عہدہ سونپنے کی مبارکباد پیش کی اور امریکہ کی غنڈہ گردی کے سامنے اسلامی جمہوریہ ایران کی شجاعت اور عوامی اتحاد کو سراہا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی  سیاسی، صحافتی اور مذہبی شخصیات نے آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای کو انقلاب کی رہبری کا عہدہ سونپنے کی مبارکباد پیش کی اور امریکہ کی غنڈہ گردی کے سامنے اسلامی جمہوریہ ایران کی شجاعت اور عوامی اتحاد کو سراہا ہے۔

اسلام آباد میں ہمارے رپورٹر نے بتایا ہے کہ پاکستان کی ممتاز شخصیات نے آيت اللہ سید مجتبی خامنہ ای کو ایران کی رہبری کا عہدہ سونپے جانے پر اظہار مسرت کرتے ہوئے، اسے ایرانی عوام کی کامیابی کے علاوہ امت اسلامیہ میں اتحاد اور یکجہتی کا باعث قرار دیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے اپنی تازہ پریس کانفرنس میں امت اسلامیہ میں اتحاد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ایران کی حمایت میں اضافہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے زور دیکر کہا کہ پوری ملت پاکستان ایران کی حامی اور امریکی- صیہونی جارحیت کے مقابلے میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

پاکستان کے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا ہے کہ آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای کے انتخاب سے ایک بار پھر امریکی- صیہونی سازشوں پر پانی پھر گیا۔

خیبرپختونخوا کی صوبائی پارلیمان کے رکن عنایت اللہ خان نے اس بارے میں کہا کہ ایران کے تیسرے رہبر کا انتخاب صرف اقتدار کی منتقلی نہیں بلکہ امریکی استعمار اور صیہونی سازشوں کی شکست ہے۔

پاکستانی سپریم کورٹ کے مشہور قانون داں محمد اظہر صدیقی نے بھی آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای کے انتخاب پر مسرت کا اظہار کیا اور ان کی سربلندی اور کامیابی کی دعا کی۔

پاکستان کی مشہور ٹی وی اینکر علینہ شگری نے تیسرے رہبر کے انتخاب کے بعد ایرانی عوام کے سڑکوں پر نکل کر جوش و جذبے کے اظہار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے ایرانیوں کے صبر و تحمل کو آزمانے کی کوشش کی آج انہیں واضح اور دوٹوک پیغام مل گیا۔

مشہور پاکستانی مبصر سلمان غنی نے اس بارے میں کہا کہ آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای کا انتخاب استکباری اور سامراجی نظام کو ایک واضح پیغام تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی خودمختاری اور اقتدار اعلی پر پوری طاقت کے ساتھ کاربند ہے اور ایران میں حکومت کا تختہ الٹنے کا امریکی خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔

پاکستان کے مشہور انفلوئینسر ہرمیت سنگھ نے اپنے تازہ ایکس پوسٹ میں لکھا ہے کہ ٹرمپ کے لیے واضح پیغام، ایران کبھی بھی سرتسلیم خم نہیں کرے گا۔

خیبرپختونخوا کی صوبائی پارلیمان کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے بھی اس موقع پر آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای کو ایران کی رہبری کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی شہادت ایرانی عوام اور عالم اسلام کے لیے بے شک ایک ناقابل تلافی نقصان تھا لیکن تاریخ گواہ ہے کہ شہیدوں کا خون ہرگز رائگاں نہیں جاتا۔

پاکستان کے دنیا نیوز چینل کے میزبان سید ثمر عباس نے لکھا ہے کہ آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای ایرانی عوام کے منتخب ہیں اور ایرانی عوام کو ہی اپنے رہبر کے انتخاب کا حق حاصل ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای کو شہیدوں کے کارواں کا وارث قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے نئے رہبر کا انتخاب امریکہ اور صیہونی حکومت کے لیے ایک ذلت آمیز شکست ہے اور ایرانی عوام حسینی پرچم کو لہراتے اور استقامت جاری رکھتے ہوئے کامیاب ہو کر رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ، نتن یاہو اور ان کے آلہ کار، انسانیت کے دشمن اور شیطانی نظام کا اٹوٹ حصہ ہیں جو اپنی عوام سمیت کسی بھی قوم کا پاس نہیں رکھتے اور حقارت اور ذلت ان کی تقدیر میں لکھا ہوا ہے۔

تحریک انصاف کے صوبائی صدر حلیم عادل شیخ نے بھی آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای کے انتخاب پر ایرانی عوام اور عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہیدوں کا خون ملتوں کے حوصلے کو اور بھی بڑھا دے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای اس میراث کو شجاعت، وقار اور ناقابل خدشہ ذمہ داری کے ساتھ آگے بڑھائیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای کو ایران کے تیسرے رہبر کے طور پر انتخاب کرنے کی خبر کے  بعد، تمام پاکستانی چینلوں نے اپنے معمول کی خبروں کو روکتے ہوئے اس خبر پر توجہ دینا اور تبصرہ شروع کردیا تھا۔
 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha