اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ کے جنرل سیکریٹری مولانا یعسوب عباس نے آیت اللہ خامنہ ای کو شہید کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے پوری دنیا کے لئے گہرا صدمہ قرار دیا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ سانحہ صرف ایک شخص کو مارنا نہیں بلکہ اسلامی دنیا کی سربراہی پر سیدھا حملہ ہے۔
مولابا یعسوب نے کہا کہ مسلم حکومتوں کے نفاق نے ایران کو جنگ میں مبتلاکیاہے ۔انہوں نے کہاکہ آیت اللہ خامنہ ای علیؑ کے شیر تھے جو نہ کبھی چھپے اور نہ کبھی جھکے ۔انہوں نے کہاکہ امریکہ اور اسرائیل جیسی ظالم طاقتیں کبھی ایران کو جھکانہیں سکیں اور نہ آئندہ جھکاپائیں گی ۔انہوں نے کہاکہ ایران کبھی ختم نہیں ہو گا یہ دشمن کی غلط فہمی ہے ۔
انہوں نے مسلم حکومتوں کی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ کل امام حسینؑ کے قتل کے حکم پر مسلم ملّائوں کی مہریں تھیں ، اسی طرح آج ایران پر حملے اور آیت اللہ خامنہ ای کے قتل کے حکم پر مسلم حکمرانوں کی مہریں لگی ہوئی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ایسے احتجاج منعقد ہونے چاہئیں جو تاریخ یاد رکھے کیونکہ یہ شہادت اس صدی کی سب سے بڑی شہادت ہے ۔
مولانا نے امریکہ اور اسرائیل کو خطے میں بدامنی پھیلانے کا ذمہ دار ٹھراتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی وجہ سے مغربی ایشیا مسلسل جنگ اور تناو کی آگ میں جل رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ