3 مارچ 2026 - 15:15
مآخذ: ابنا
ایران کے خلاف جنگ کے پیچھے صہیونی منصوبہ بندی

وزیر دفاع پاکستان خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ صہیونیت آج انسانیت کے لیے ایک سنگین خطرہ بن چکی ہے اور ایران کے خلاف مسلط کی گئی جنگ کے پسِ پردہ بھی اسرائیل کا کردار ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، وزیر دفاع پاکستان خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ صہیونیت آج انسانیت کے لیے ایک سنگین خطرہ بن چکی ہے اور ایران کے خلاف مسلط کی گئی جنگ کے پسِ پردہ بھی اسرائیل کا کردار ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ قیامِ اسرائیل کے بعد سے عالمِ اسلام کو درپیش بیشتر تنازعات اور جنگوں میں صہیونی نظریے کا براہِ راست یا بالواسطہ عمل دخل رہا ہے۔ ان کے مطابق عالمی معاشی نظام پر بھی صہیونی اثر و رسوخ طویل عرصے سے قائم ہے اور بڑی طاقتیں اس دباؤ سے آزاد نہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ایران مذاکرات کے ذریعے حل کے لیے آمادہ تھا، لیکن اس کے باوجود اس پر جنگ مسلط کی گئی جس کا ایجنڈا صہیونی عناصر نے ترتیب دیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل خطے میں اپنے اثرات کو وسعت دے کر پاکستان کی سرحدوں تک رسائی کا خواہاں ہے، جس کا مقصد مشرق اور مغرب میں ہمسایہ ممالک کے ساتھ کشیدگی پیدا کرنا ہے۔

خواجہ آصف نے 25 کروڑ پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ سیاسی و مذہبی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر مشترکہ خطرات کو سمجھیں اور اتحاد کا مظاہرہ کریں۔

واضح رہے کہ 28 فروری 2026 کو امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف مشترکہ فوجی کارروائی کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا۔ بعد ازاں ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیلی اور امریکی مفادات کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا۔ ایرانی حکام کا مؤقف ہے کہ یہ اقدامات اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت حقِ دفاع کے زمرے میں آتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha