14 اکتوبر 2025 - 01:05
مقاومت کا معجزہ / حماس کی 10 حیرت انگیز خصوصیات

حقیقت یہ ہے کہ حماس حیرت انگیز اور سبق آموز ہے اور اس طرح کی طاقت دو ستونوں پر قائم ہوتی ہے: عمل اور صبر؛ اقدام اور استقامت۔ جب یہ دونوں اپنے عروج پر ظاہر ہوں، تو اللہ کی مدد و نصرت آنکھوں کے سامنے ظاہر ہوتی ہے؛ اس لمحے مزید "اللہ کا ہاتھ" ہے جو کام کرتا ہے، اس کی زبان ہے جو بیان کرتی ہے، اور اس کی حکمت ہے جو انجام کو رقم کرتی ہے۔۔۔ حماس کا درس ہمارے لئے اور دنیا کے دوسرے مجاہدوں کے لئے یہی ہے: عمل میں ثابت قدمی اور راستے اور مشن میں صبر و استقامت۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || ایک بار حماس کو جنگ سے نکال کر دیکھیں: حقیقت یہ ہے کہ حماس حیرت انگیز اور سبق آموز ہے اور اس کی طاقت دو ستونوں پر قائم ہے: عمل اور صبر۔ دیکھ لیں:

حماس کی 10 حیرت انگیز خصوصیات:

یکم: پیچیدہ ترین آپریشن:

یقیناً ـ دشمن کے انتہائی شدید حفاظتی اقدامات کے باوجود، ـ طوفان الاقصیٰ آپریشن، دوست اور دشمن دونوں کی نظر میں، محور مقاومت کی سب سے پیچیدہ کاروائیوں میں سے ایک تھا۔ دشمن ریاست اب بھی حیران ہے کہ اسے کیسے اور کہاں سے زد پہنچی۔ 7 اکتوبر نے اسے بالکل بے آبرو کر دیا اور اس کی ذلت و رسوائی کے اثرات اب بھی موجود ہیں، اور موجود رہیں گے۔

مقاومت کا معجزہ / حماس کی 10 حیرت انگیز خصوصیات

دوئم: دشمن قیدیوں کی چھپانے کا مقام:

قیدیوں کو کہاں چھپایا گیا؟ اس محدود فضا میں، جہاں دشمن کی شدید معلوماتی اور سیکورٹی نگرانی تھی، قیدیوں تک دشمن کی رسائی کیونکر ممکن نہ ہوئی؟ ان کے چھپانے کی جگہ اور طریقہ کار خود ایک ایسا معمہ ہے جس کا جواب دینا مشکل ہے۔

سوئم: زیر زمین شہر کا منصوبہ:

"زیر زمین شہر" اور حماس کی حیرت انگیز سرنگوں کے نیٹ ورک کو کس نے ڈیزائن اور انجینئر کیا؟ انہوں نے اس پر کب سے کام شروع کیا اور دشمن کی تمام تر بمباری، گولہ باری اور فائرنگ اور فوجی ساز و سامان کے باوجود، ان سرنگوں پر قابو پانا کیوں ممکن نہ ہو سکا؟ یہاں تک کہ اب بھی کوئی بالکل نہیں جانتا کہ ان سرنگوں کی حالت کیسی ہے؟

چہارم: حماس کی حیرت انگیز ابلاغیاتی صلاحیت

حماس کی میڈیا کارروائیوں نے یہ عروج کیسے حاصل کیا؟ تخلیقی میڈیا، علامت سازی، نیٹ ورکنگ اور سوچی سمجھی واقعہ سازی، یہ سب آخرکار سامان اور بنیادی ڈھانچے کی شدید قلت کے باوجود ہؤا۔ اگر وہ میڈیا منصوبہ ماہرانہ اور اعلی تکنیکی سطح پر نہ ہوتا، تو 7 اکتوبر کبھی نہ نتیجہ خیز نہ ہوتا؛ آپریشن کی مجموعی کامیابی میں میڈیا کا کردار ناقابل انکار ہے۔

پنجم: حیرت انگیزی سفارت کاری

مذاکرات بھی سبق آموز تھے۔ حماس کی سفارت کاری نے دنیا کو دکھایا کہ یہ تحریک امن پسند ہے اور اس نے ایک سفاک ریاست کو بے نقاب کیا۔ حماس کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی، ٹرمپ کا مکارانہ "امن" منصوبہ الٹ کر، اجاگر ہوئی۔

ششم: حیرت انگیز عسکری صلاحیت

ہلکے اور بھاری ہتھیار کہاں سے اور کیسے حاصل کئے گئے اور اس نے آخری دنوں تک جعلی ریاست پر فائرنگ کیونکر جاری رکھی؟ دشمن کے انٹیلی جنس اداروں اور نگرانی کے بھاری دباؤ کے باوجود فوجی طاقت کا یہ انتظام اور دوراندیشی اور مستقبل کی منصوبہ بندی، حقیقتاً حیران کن ہے۔

ہفتم: حیرت انگیز عوامی حمایت

حماس کا غزہ کے عوام کے ساتھ تعلق کیسے قائم ہؤا؟ یہ گہری عوامی بنیاد کیسے حاصل ہوئی اور سماجی اثر و رسوخ کیسے حاصل ہؤا؟ اور اس نے عوامی حمایت اور دل کیسے جیت لئے، یہاں تک کہ اس عرصے میں اتنے سارے مسائل و مصائب کے باوجود، کوئی احتجاج نہیں ہؤا، حالانکہ جعلی ریاست نے غزہ میں تقسیم پیدا کرنے کی پوری کوشش کی اور وہاں پراکسی گروپ تعینات کر دیئے؟

ہشتم: بڑی شہادتوں کے باوجود، کم از کم وقت میں بحالی

کمانڈروں کی کئی نسلوں کے شہید ہوجانے کے بعد، حماس نے کس طرح کم سے کم وقت میں خود کو دوبارہ بحال کر دیا اور پھر بھی تند و تیز اور قائم و دائم رہی؟ کمانڈروں کی نئی نسلوں ـ جن کی عمریں 20 اور 30 برس کے درمیان ہیں ـ  کو کہاں تربیت ملی اور یہ نسلیں کس تدبیر و ہدایت کے تحت فوری اقدام اور تنظيم و تشکیل حاصل کر گئیں؟

نہم: حیرت انگیز ایمان، بصیرت اور حوصلہ

یہ حوصلہ اور اخلاقی مضبوطی، گہرا ایمان اور توحیدی بصیرت کہاں سے آئی ہے؟ ایمان کی یہ گہرائی کیونکر انتہائی دباؤ، آگ کے طوفان اور معصوم خون بہنے کے باوجود بھی، حکمت عملی، بہادرانہ، دانشمندانہ، اور دینی روایات پر مبنی قیادت کے جاری رہنے کا باعث بنی؟ انتہائی مشکل ترین حالات میں یہ بصارت اور آئندہ بینی اور یہ ہمت و شجاعت کس فکری اور ثقافتی بنیاد سے حاصل ہوتی ہے؟

دہم: حیرت انگیز وقت شناسی

اہم، بات ان تمام خصوصیات کا مجموعہ ہے۔ خوبیوں کا ایسا مجموعہ جو خود جامع اور عمدہ منصوبہ بندی میں اجاگر ہوتا ہے۔ حماس نے اپنے اہداف کے انتخاب اور آپریشن کی درست وقت بندی کی بصیرت کہاں سے حاصل کی؟ یہ کہ وہ یہ بالکل جانتے تھے کہ کن نقاط کو نشانہ بنانا ہے تاکہ آج، دو سال بعد، مقاومت و مزاحمت کے مؤثر نتائج برآمد ہوں اور غاصب ریاست تاریخی بدنامی اور رسوائی سے دوچار ہوجائے؛ یہ محض اتفاق نہیں ہو سکتا۔ جعلی ریاست کے تین افسانوں (طاقت، مظلومیت کی اداکاری اور امن و سلامتی) کی شکست طویل مدتی منصوبہ بندی اور جامع پروگرام کی متقاضی ہے؛ ایسا نظام قائم کرنے کے لئے کم از کم نصف صدی کی حکمرانی اور منظم کام کا تجربہ درکار ہے؛ حماس یہ سب کچھ کہاں سے لائی؟

اور آخر میں، حقیقت یہ ہے کہ حماس حیرت انگیز اور سبق آموز ہے اور اس طرح کی طاقت دو ستونوں پر قائم ہوتی ہے: عمل اور صبر؛ اقدام اور استقامت۔ جب یہ دونوں اپنے عروج پر ظاہر ہوں، تو اللہ کی مدد و نصرت آنکھوں کے سامنے ظاہر ہوتی ہے؛ اس لمحے مزید "اللہ کا ہاتھ" ہے جو کام کرتا ہے، اس کی زبان ہے جو بیان کرتی ہے، اور اس کی حکمت ہے جو انجام کو رقم کرتی ہے۔

حماس کا درس ہمارے لئے اور دنیا کے دوسرے مجاہدوں کے لئے یہی ہے: عمل میں ثابت قدمی اور راستے اور مشن میں صبر و استقامت۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تحریر: محسن مہدیان

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha