31 اگست 2025 - 17:46
اسرائیلی وزیر دفاع کا حماس کے عسکری ونگ کے ترجمان ابو عبیدہ کی شہادت کا دعویٰ

اسرائیلی وزیر دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے عسکری ترجمان ابو عبیدہ اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، سماجی رابطےکے پلیٹ فارم ایکس پر اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں ہفتے کے روز ہونے والے اسرائیلی حملے میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ شہید ہوگئے۔

اس سے قبل آج اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے بھی کہا تھا کہ اسرائیل نے ابو عبیدہ کو نشانہ بنایا ہے تاہم حملے میں ابو عبیدہ کی شہادت کی تصدیق کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی میڈیا کی جانب سے گزشتہ روز سے ابو عبیدہ کی شہادت کا دعویٰ کیا جارہا ہے تاہم اسرائیلی وزیر دفاع کا بیان اس حوالے سے اسرائیل کا پہلا باضابطہ بیان ہے۔

حماس کی جانب سے تاحال اسرائیلی دعوے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha