5 اگست 2025 - 19:36
اسرائیلی قیدی کے بھائی کے انٹرویو نے BBC کے منہ پر کالک مل دی

بی بی سی کے پیج کے فالووز آج (منگل) X پر برطانوی میڈیا کے پیشہ ورانہ کردار پر سوال اٹھایا جب بی بی سی نے بھوک سے مرنے والے اسرائیلی قیدی اوتار ڈیوڈ کے بھائی کا انٹرویو شائع کیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق سوشل میڈیا صارفین نے گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران اس بات پر زور دیا ہے کہ بی بی سی غزہ میں صہیونی جرائم اور اس پٹی کے لوگوں کی جبری فاقہ کشی کی تصویر کشی سے گریز کرتے ہوئے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی قیدی اور اس کے اہل خانہ کے دکھ درد کی رپورٹنگ کر رہا ہے۔

بی بی سی کے متعصبانہ رویے پر تنقید اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ گذشتہ ماہ برطانوی وزارت خارجہ کے اس تشہیری ادارے کے ملازمین کے ایک گروپ نے اسرائیل کے حق میں غزہ کی جنگ کی کوریج کے لئے بی بی سی کے واضح نقطہ نظر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے اسرائیلی ریاست کا "لاؤڈ اسپیکر" قرار دیا۔

حماس کی قید میں اسرائیلی قیدی اویتار ڈیوڈ کے بھائی نے بی بی سی کی طرف سے شائع شدہ ایک انٹرویو میں غزہ میں ہزاروں فلسطینیوں کو جان بوجھ کر بھوکوں مارنے اور جنگ بندی کے عمل کو سبوتاژ کرنے کی اسرائیلی ریاست کی ذمہ داری کی طرف اشارہ کئے بغیر اپنے بھائی کی خراب حالت کا ذمہ دار حماس کو ٹھہرایا جس کے مجاہدین اور عام فلسطینی شہری خود بھی فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔

دریں اثناء جب تجزیہ کاروں نے کا کہنا ہے کہ القسام بریگیڈز نے اویتار ڈیوڈ کی ویڈیو ـ جنگ کے آغاز سے اب تک ـ اسرائیلی معاشرے پر سب سے زیادہ شدید اثرات مرتب کئے ہیں اور آبادکاروں کو غزہ میں بھکمری کی حقیقت سے آگاہ کر دیا ہے۔

بی بی سی کو متعدد صارفین کا جواب درج ذیل ہے: 
 
اسرائیلی قیدی کے بھائی کے انٹرویو نے BBC کے منہ پر کالک مل دی

یہ بی بی سی کی پروپیگنڈا مہم ہے۔ تم [بی بی سی والے] ایک قابض ریاست کی طرف سے تشہیری مواد نشر کر رہے ہو جو نسل کشی کر رہی ہے۔ مجھے امید ہے کہ یہ فیصلہ سازی زندگی تمہارے لئے آزار و اذیت کا باعث بنی رہیں گی۔

اسرائیلی قیدی کے بھائی کے انٹرویو نے BBC کے منہ پر کالک مل دی

@bbcnews جب اسرائیل نے تمام اشیائے خوردونوش کا داخلہ بند کیے رکھا ہے تو تم کیا توقع کرتے ہو؟ صرف 'ایک بار' 'تھوڑا سا سچ بولنے' کے بارے میں کیا خیال ہے؟

اسرائیلی قیدی کے بھائی کے انٹرویو نے BBC کے منہ پر کالک مل دی

شرمناک ہے... کیا تم ہمدردی چاہتے ہو؟ اب جبکہ (غزہ کے) تمام لوگ بشمول نوزائیدہ اور چھوٹے بچے اسی طرح (بھوکے اور نڈھال) ہیں، تو تم کہاں ہو؟

اسرائیلی قیدی کے بھائی کے انٹرویو نے BBC کے منہ پر کالک مل دی

یہ کیسی منافقت ہے کہ تم کو دو لوگ نظر آتے ہیں لیکن باقی 20 لاکھ لوگ نظر نہیں آتے جن کی حالت کہیں زیادہ ابتر ہے؟

اسرائیلی قیدی کے بھائی کے انٹرویو نے BBC کے منہ پر کالک مل دی

یہ (صرف) ایک کہانی ہے۔ بی بی سی کبھی کسی اسرائیلی حراستی کیمپوں میں فلسطینیوں کی حالت زار کے بارے میں اسی طرح کی خبریں کیوں شائع نہیں کرتی؟

اسرائیلی قیدی کے بھائی کے انٹرویو نے BBC کے منہ پر کالک مل دی

بی بی سی شرم کرو

اسرائیلی قیدی کے بھائی کے انٹرویو نے BBC کے منہ پر کالک مل دی

بی بی سی کی خبر متعصبانہ [اور یکطرفہ اور غیر پیشہ ورانہ] ہے۔

اسرائیلی قیدی کے بھائی کے انٹرویو نے BBC کے منہ پر کالک مل دی

بی بی سی کا پروپیگنڈا پھر بھی شروع ہو گیا۔

اسرائیلی قیدی کے بھائی کے انٹرویو نے BBC کے منہ پر کالک مل دی

تمہارا پرویپگنڈا مزید کام نہیں کر رہا ہے،  [اپنی ہی رپورٹ پر لگے] تبصروں پر ایک نظر ڈالو

اسرائیلی قیدی کے بھائی کے انٹرویو نے BBC کے منہ پر کالک مل دی

غزہ میں مارے جانے والے 60,000 لوگوں کا کیا ہوگا؟! اوہ معذرت، یہ بی بی سی ہے! (میں بھول گیا کہ بی بی سی غزہ کے بارے میں خبریں شائع نہیں کرتا)

اسرائیلی قیدی کے بھائی کے انٹرویو نے BBC کے منہ پر کالک مل دی

@bbcnews، وہ خبر کہاں ہے جو غزہ کے 20 لاکھ انسانوں کی افسوسناک صورت حال کو کوریج دیتی ہو؟؟؟ ۔۔۔  وہ اس (اسرائیلی قیدی) کو کھانا نہیں کھلا سکتے کیونکہ اسرائیل نے غزہ کی [خوراک تک] تمام تر رسائیوں کو بند کر رکھا ہے۔۔۔ بکواس بند کرو @bbcnews

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha