12 جون 2025 - 14:54
مآخذ: ذرائع
غزہ میں غاصب ریاست کے فوجی آپریشن کے دوران 2 صہیونی قیدیوں کی لاشیں برآمد / ایک نکتہ

صہیونی ریاست نے غزہ میں فوجی آپریشن کے اپنے 2 قیدیوں کی لاشیں برآمد کر لیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | موصولہ اطلاعات کے مطابق، اس ہفتے صہیونی فوج کو غزہ میں کی گئی ایک اور کارروائی کے دوران حماس کے زیر حراست 2 صہیونی قیدیوں کی لاشیں ملی ہیں۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق صہیونی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے تصدیق کی ہے کہ غزہ میں کی گئی حالیہ فوجی کارروائی میں یائر یعقوب کی لاش برآمد ہوئی ہے، جبکہ ایک دوسرے مغوی کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ یہ دونوں افراد 7 اکتوبر 2023ء کو کیے گئے حملے کے دوران نیر اوز کے علاقے سے اغوا کیے گئے تھے، تاہم اسرائیلی فوج کی جانب سے اس کارروائی کی تفصیلات پر کوئی باقاعدہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

اس سے قبل، امریکی نژاد یہودی جوڑے کی لاشیں بھی برآمد کی گئی تھیں، جنہیں حماس نے زخمی حالت میں قید کر لیا تھاا، تاہم وہ چند ہفتوں بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

ان کی تدفین سے محض دو دن بعد ایک تھائی باشندے کی لاش بھی غزہ سے ملی، جسے اسی حملے کے دوران قیدی بنایا گیا تھا۔

گذشتہ 7 دنوں میں 5 قیدیوں کی لاشیں اسرائیلی فوج کو واپس مل چکی ہیں۔

اس وقت بھی غزہ میں موجود 56 قیدیوں میں سے 33 کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ باقی 20 کے زندہ ہونے کی امید اب بھی باقی ہے۔

نکتہ:

واضح رہے کہ تمام تر صہیونی قیدی صہیونی ریاست کی وحشیانہ بمباریوں میں ہلاک ہوچکے ہیں اور ان کی حفاظت پر مامور کئی فلسطینی مجاہدین بھی ان حملوں میں شہید ہوچکے ہیں۔ شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ صہیونی ریاست اپنے ہی قیدیوں کو جان بوجھ کر نشانہ بناتے ہیں تاکہ فلسطین پر قابض یہودی آبادکار ان کے رہائی دلوانے کے مطالبے سے پسپا ہو جائیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha