بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سیاسیات کے امریکی استاد اور نظریہ ساز پروفیسر جان میئر شیمر نے خبردار کیا ہے کہ پوری دنیا اور امریکہ بہت سے لوگوں کو یقین ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی خارجہ پالیسی کنٹرول سے خارج ہو چکی ہے، اور یہ حکومت نہیں جانتی کہ کر کیا رہی ہے!
ویڈیو کی تفصیل:
جان میئر شیمر، ذیل کی ویڈیو میں، مشہور امریکی جج انڈریو ناپولیتانو (Andrew Napolitano) سے بات چیت کرتے ہوئے کہتے ہیں:
ٹرمپ انتظامیہ اور ـ درحقیقت امریکہ کی قومی سلامتی کے ایلیٹس فوجی قوت کی کمزوریوں کا صحیح ادراک نہیں رکھتے؛ نہ اس قوت کے استعمال کی دھمکی کے سلسلے میں، جیسا کہ ہم نے وینزویلا کے معاملے میں دیکھا اور نہ اس کے حقیقی استعمال کے سلسلے میں، جیسا کہ حوثیوں کے بارے میں ہم نے دیکھا۔
حقیقی مجبوریاں موجود ہیں، اور ہم بارہا اپنے آپ کو دلدل میں ڈالتے ہیں، اس تصور کے ساتھ کہ فوجی طاقت سے ایک سیاسی مسئلے کو حل کر سکیں گے؛ ایک ایسا سیاسی مسئلہ جو اپنے اندر ہی سیاسی حل کا حامل ہوتا ہے نہ کہ فوجی حل کا۔
میری رائے یہ ہے کہ پوری دنیا اور امریکہ بہت سے لوگوں کو یقین ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ خارجہ پالیسی میں، کنٹرول سے خارج ہو چکی ہے!
یہ حکومت حقیقتا نہیں جانتی کہ کر کیا رہی ہے۔ ایک ایسا گینگ ہے جو گولی چلانا بھی نہیں جانتا۔
یہ مسئلہ یوکرین کے بارے میں صادق آتا ہے، وینزویلا، ایران اور پورے مسئلۂ فلسطین کے بارے میں بھی [ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسی کا] یہی حال ہے۔
لیکن اس کے باوجود، ٹرمپ یہ تشہیر کرنا بہت کرتا ہے کہ وہ "خارجہ پالیسی میں بہت زیادہ کامیاب رہے ہیں، آٹھ جنگوں کا خاتمہ کر چکے ہیں اور وہ نوبل انعام وصول کرنے کے لائق ہیں!"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ