غزہ میں جبری بھکمری
-
بے بس امت؛
تصویری خبر | عرب اور اسلامی ممالک جنگ بند کرانے کے لئے جائز راستے بروئے کار نہیں لا سکتے
بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ مصر میں ایران کے ایرانی دفتر برائے تحفظ مفادات کے سربراہ نے محمد حسین سلطانی فر نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر لکھا: جدہ میں اسلامی تعاون کی تنظیم کے حالیہ اجلاس کے بیان سے پتہ چلتا ہے کہ یہ تنظیم اور عرب لیگ غزہ کی جنگ میں کوئی اثر و رسوخ نہیں رکھتے اور امریکہ جنگ بندی کا اعلان اور جنگ جاری رکھنے کا فیصلہ کرنے والا اصل فریق ہے۔ عرب اور اسلامی ممالک جنگ کو روکنے کے لیے جائز ذرائع بھی استعمال کرنے سے قاصر ہیں۔
-
علاقائی تعاون؛
ایران - سعودی وزرائے خارجہ کی ملاقات، علاقائی استحکام کو مضبوط بنانے کے لئے تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے پیر 25 ستمبر کو اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔
-
عرب مسلم بے حسی کی انتہائیں؛
غزہ میں جبری بھکمری کے شہداء کی تعداد 251 ہو گئی
غزہ پٹی میں صحت کے محکمے کے ڈائریکٹر جنرل نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ اس پٹی میں بھوک اور غذائی قلت سے ہونے جان کی بازی ہارنے والے شہداء کی تعداد 251 تک پہنچ چکی ہے۔
-
غزہ کا انسانی المیہ اور عربوں کی مجرمانہ غفلت؛
عرب حکمران اسرائیل کے غلام بن چکے ہیں، قائدِ انصار اللہ سید الحوثی
یمن کی انصار اللہ تحریک کے رہنما نے صہیونی ریاست کے سامنے عرب ممالک کی غلامی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عربوں کو غفلت کی نیند سے بیدار ہونا چاہئے اور انہیں اپنی اس صورت حال پر غور کرنا چاہئے۔
-
اسرائیلی قیدی کے بھائی کے انٹرویو نے BBC کے منہ پر کالک مل دی
بی بی سی کے پیج کے فالووز آج (منگل) X پر برطانوی میڈیا کے پیشہ ورانہ کردار پر سوال اٹھایا جب بی بی سی نے بھوک سے مرنے والے اسرائیلی قیدی اوتار ڈیوڈ کے بھائی کا انٹرویو شائع کیا۔
-
غزہ مغربی تہذیب کا مقبرہ؛
غزہ: اسرائیلی فورسز نے مزید 62 فلسطینیوں کو شہید کردیا
غزہ میں نہتے اور بھوکے فلسطینیوں پر غاصب صہیونی فورسز کی اندھادھند اور وحشیانہ فائرنگ کے نتیجے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 62 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
-
صہیونی جرائم، غزہ میں مصنوعی قحط؛
غزہ میں پوشیدہ اسرائیلی ہتھیار ' / مصنوعی بھمکری' کے بارے میں گارڈین کے انکشافات + تصاویر
برطانوی اخبار نے لکھا: غزہ میں بھکمری اور قحط کوئی حادثاتی واقعہ نہیں ہے؛ یہ اسرائیلی ریاست کے حساب و کتاب اور تخمینوں کے مطابق آگے بڑھایا جا رہا ہے؛ وہ ریاست جس نے فلسطینیوں کے زندہ رہنے کے لئے درکار کیلوریز تک کا حساب لگا لیا ہے، اور اب اس نے جان بوجھ کر خوراک کی سپلائی منقطع کر دی ہے اور ہر فرد کے زندہ رہنے کے لئے ضروری خوراک بھی نہیں پہنچنے دے رہی ہے۔
-
صہیونیوں کے لئے گولی بھی مفت شکار بھی مفت؛
غزہ: امداد کیلئے 12 کلومیٹر پیدل چل کر آنیوالا بچہ شہید، سابق امریکی فوجی نے آواز اٹھادی / نکتہ
غزہ میں خوراک کا بچا کھچا سامان ملنے پر فلسطینی بچے نے امریکی سیکیورٹی اہل کار کا شکریہ ادا کرکے ہاتھ چوم لیا، لیکن کچھ ہی دیر میں وہ بچہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہوگیا۔
-
بھوکے غزاویوں کا روزانہ قتل؛
اقوام متحدہ کے کیمروں نے امداد کیلئے جمع فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے مناظر دکھا دیے
فلسطینیوں اور غیر جانبدار ذرائع ابلاغ کی طرف سے غزہ میں امداد کی قطاروں میں افراتفری پھیلانے اور پھر نہتے بھوکوں پر فائرنگ کے واقعات کی مسلسل رپورٹنگ، اور امریکیوں اور صہیونیوں کے مسلسل انکار کے بعد، اب اقوام متحدہ کے کیمروں نے امداد کے لئے جمع فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے مناظر دکھا دیے۔
-
غزہ مغربی تہذیب کا مقبرہ؛
غزہ اسرائیل کی اخلاقی تجربہ گاہ / صہیونی تضادات: قحط کے خلاف احتجاج سے لے کر بھکمری کی حمایت تک + تصاویر
حالیہ ہفتوں کے دوران غزہ میں روزی روٹی کی صورتحال اور ابتدائی طبی امداد کی حالت انتہائی نازک ہو چکی ہے، فلسطینی وزارت صحت کے مطابق سینکڑوں افراد جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، بھوک کی وجہ سے شہادت پا چکے ہیں۔
-
غزہ میں انسانی المیے پر علماء کا رد عمل؛
اسلامی حکومتیں غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لئے فوری اقدام کریں، اجتہاد و فتویٰ کمیٹی +تصاویر
عالمی مسلم علماء ایسوسی ایشن نے اعلان کیا کہ 'اسلامی ممالک اور حکومتوں پر قانونی لحاظ سے فرض ہے کہ غزہ میں اپنے محصور بھائیوں اور بہنوں کی نجات کے لئے فوری طور پر اقدام کریں۔
-
غزہ میں جبری بھکمری؛
غزہ میں اسرائیلی جرائم پر آیت اللہ سیستانی کا سخت رد عمل؛ وسیع پیمانے پر قحط لرزہ خیز ہے
آیت اللہ العظمیٰ نے ایک سخت بیان جاری کرکے غزہ پٹی کا محاصرہ فوری طور پر اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے عالم اسلام سے اپیل کی ہے کہ اس علاقے کے عوام کو قحط سے بچانے کے لئے میدان میں آئے۔
-
امت مسلمہ کہاں ہے؟
تصویری خبر | غزہ پٹی میں اسرائیل کے مسلط کردہ جبری قحط کا صرف ایک نمونہ
بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | غزہ پٹی کے شہر غزہ میں ایک ڈیڑھ سالہ بچے محمد زکریا ایوب المتوق کو جان لیوا غذائی قلت کا سامنا ہے کیونکہ جولائی 2025 تک جاری اسرائیلی حملوں اور ناکہ بندی کی وجہ سے انسانی صورتحال مزید بگڑتی جا رہی ہے۔ اس بچے کا وزن 9 کلوگرام سے 6 کلو گرام تک گرگیا ہے، وہ غزہ میں بنیادی خوراک، دودھ اور دیگر اشیائے خورد و نوش کی شدید قلت کے دوران غزہ کی ایک خیمہ بستی میں زندگی کی جنگ لڑ رہا ہے۔ (تصویر از احمد جہاد ابراہیم العرینی)
-
شرم تم کو مگر نہیں آتی؛
غزہ کی زمینِ خونچکاں کا ایک سوگوارانہ جائزہ / موت بھی سوگوار ہے غزاویوں کی مظلومیت پر
"غزہ کی بھوکے بچوں کی چیخیں کربلا کے پیاسے بچوں کی آوازوں سے مل رہی ہیں۔ تاریخ ہمیں فیصلہ کرکے سنائے گی اور لکھ لے گی کہ اس معرکہ حق و باطل میں اور ظالم و مظلوم اور تلواروں اور نہتے جسموں کے درمیان اس غیر منصفانہ لڑائی میں ہم کس طرف کھڑے تھے۔"
-
مغرب 20 لاکھ مسلمانوں کو بھوکوں مار رہا ہے؛
کیا حماس انسانی امداد لوٹ رہی ہے؟ / غزہ میں بھکمری کے لئے صہیونی دشمن کے بہانے
امریکی حکومت کے اندرونی تحقیقات کے نتائج، جو کہ امریکی بین الاقوامی ترقی کی ایجنسی (USAID) کے ذریعے سامنے آئے ہیں، ظاہر کرتے ہیں کہ غزہ میں حماس کے ذریعے انسانی امداد کی چوری کا الزام بے بنیاد ہے۔