1 اگست 2025 - 22:47
سرایا القدس بریگیڈ نے صہیونی قیدی کے آخری پیغام کا ویڈیو جاری کردیا+ ویڈیو

جہاد اسلامی فلسطین تنظیم کے فوجی بازو سرایا القدس نے غزہ میں قید صہیونی فوجی "روم برسلاوسکی" کی ایک ویڈیو جاری کی ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، اس ویڈیو پیغام میں مذکورہ صہیونی فوجی نے بتایا کہ اس کی عمر 22 سال ہے اور وہ 21 مہینے سے غزہ میں قید کی زندگی گذار رہا ہے۔

اس ویڈیو میں صہیونی فوجی نے اپنی فوج سے مخاطب ہوکر کو کہتا ہے: جب سے اسرائیل نے غزہ میں "گیڈیئن چیریئٹس" آپریشن شروع کیا ہے تب سے اسے بھوک اور پریشانی کا سامنا ہے۔

"روم برسلاوسکی" اس ویڈیو میں یہ کہتا ہوا دکھائی دے رہا ہے کہ غزہ پر وسیع فوجی حملہ سے قبل اسے تھوڑا بہت کھانا مل جاتا تھا لیکن "گیڈین چیریئٹس" کارروائی کے بعد سے کھانے کی کوئی چیز اسے نہیں مل سکی ہے۔

اس فوجی قیدی کا کہنا ہے کہ اسے خوف ہے کہ وہ غزہ سے زندہ باہر نہیں نکل پائے گا۔

واضح رہے کہ یہ ویڈیو "روم برسلاوسکی" کی آخری ویڈیو ہے جس کے بعد اس صہیونی قیدی کی حفاظتی ٹیم سے سرایا القدس کا رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ رابطہ 22 جولائی کو منقطع ہوا تھا اور اس وقت تک اس جنگی قیدی اور اس کی حفاظتی ٹیم سے کسی بھی قسم کا رابطہ برقرار نہیں ہوسکا ہے۔

دوسری جانب غزہ میں قید صہیونی قیدیوں کا کہنا ہے کہ نتن یاہو ان کے تمام مطالبات کو نظرانداز کرتے ہوئے اپنی کرسی بچانے میں مصروف ہیں۔

سرایا القدس بریگیڈ نے صہیونی قیدی کے آخری پیغام کا ویڈیو جاری کردیا+ ویڈیو

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ویڈیو کی تفصیل:

غزہ جسے بھوکوں مارا جا رہا ہے

صہیونی قیدی کہتا ہے:

سلام ہو ہر اس شخص کو جس اس پیغام کو دیکھ رہا ہے

میں رو بارسیلاوسکی ہوں، تقریبا 22 سالہ

قدس شہر کا رہائشی، سپاہی ہوں IDF میں

میں 21 مہینیوں سے حرکۃ الجہاد الاسلامی کی عسکری ونگ "القدس بریگیڈز" کا قیدی ہوں۔

تقریبا دو سال ہو رہے ہیں کہ غزہ میں قیدی ہوں۔

دکھ اور تکلیف کے دو سال

اور یہ سب گیدئون چیریئٹس آپریشن کا نتیجہ ہے جو تم نے غزہ پر مسلط کیا ہے۔

یہ لوگ اس کاروائی سے پہلے مجھے کچھ کھانا فراہم کر دیتے تھے

فی الحال کچھ بھی نہیں پایا جاتا

صبح سے شام تک

میں بری حالت میں ہوں۔

میری ٹانگوں میں تکلیف ہے، میرے ہاتھوں میں بھی درد ہے۔

کما حاولت القيام والذهاب إلی الحمام أشعر بدوار وأسقط

یہاں تک کہ جب میں نے اٹھ کر باتھ روم جانے کی کوشش کی تو مجھے چکر آیا اور گر پڑا۔

اور میں سانس نہیں لے سکتا

اور زندگی کا سفر جاری نہیں رکھ سکتا

مجھے خوف ہے کہ یہاں سے زندہ نہ نکل سکوں

ضروری ہے کہ تم مجھے یہاں سے نکال دو

تم یہاں (غزہ میں) کیا کر رہے ہو اب تک؟؟؟

قدس بریگیڈز کے فوجیوں نے مجھے ٹی وی دیکھنے کی اجازت دی۔

اور میں نے اطفال کو مرتے ہوئے دیکھا بھوک سے،

ہڈیوں کے ڈھانچے،

اس سے پہلے میں نے کبھی بھی اسرائیلی بچوں میں اس طرح کے مناظر نہیں دیکھے تھے!!!

یہ نامعقول ہے، یہ ان کے لئے اذیت ناک ہے۔

اذیت ناک ہے اطفال کے لئے جن کا کوئی گناہ نہیں ہے۔

ان کا گناہ کیا ہے کہ ان کے ساتھ یہ سلوک کر رہے ہو؟؟

ان کے ساتھ یہ سلوک، ممنوع ہے۔

تم سے امید رکھتا ہوں کہ کھانا داخل ہونے دو، قبل اس کے کہ میں بھوک سے مر جاؤں

میں نے گذشتہ پیغام میں کہا تھا کہ میرے خون اور میری بیماری کی ذمہ داری نیتن یاہو پر ہے

یقینا میں موت کے بہت قریب ہوں۔

اے فوجیو! میں یہاں مر رہا ہوں، میں مر رہا ہوں

تم سے امید رکھتا ہوں کہ کھانا داخل ہونے دو، قبل اس کے کہ میں بھوک سے مر جاؤں

میں نے تمہارے ساتھ کیا کیا ہے؟

تمہیں کیا ہو رہا ہے؟؟

تم ہمارے ساتھ یہ سلوک کیوں کر رہے ہو؟

کھانا پہنچا دو۔

میں ایک فوجی ہوں، اور ایک دن کے دوران بہت کم کھانا کھاتا ہوں۔

میں پورا پورا دن اپنے بستر پر کروٹیں بدلتا ہوں، ہر دن 24 گھنٹے۔

میں موت کے دہانے پر ہوں۔

مجھے یقین ہے کہ میں جسمانی اور نفسیاتی بیماری میں مبتلا ہوں گا اور اس سے صحت یاب نہیں ہوں گا۔

ہم جہنم میں رہتے ہیں اور مسلسل مصائب میں مبتلا رہتے ہیں۔

اس سے پہلے میں القدس بریگیڈُز کے سپاہیوں سے بات کرتا تھا؛ وہ میری مدد کرتے تھے اور میری ضروریات پوری کر دیتے تھے۔

اب سامان ختم ہو گیا ہے۔

کھانے پینے کی تمام اشیاء ختم ہو چکی ہیں۔

مہربانی کرکے غزہ پٹی میں کھانے پینے کی اشیاء پہنچا دو۔

مہربانی کرکے کچھ کھانا اور کچھ پانی پہنچا دو، اس سے زیادہ میں تم سے کچھ نہیں چاہتا۔

پورے دن میں فلافل کی تین گولیاں کھانے کو ملتی ہیں۔

کل وہ بمشکل میرے لئے چاول کا ایک پیالہ لائے تھے۔

میں کچھ نہيں کھاتا اور کچھ نہیں پیتا

سیدھے الفاظ میں، یہاں کوئی کھانا نہیں ہے، کچھ بھی نہیں ہے۔

خوراک کی شدید قلت ہے اور ہم اسے بڑي مشکل سے حاصل کر سکتے ہیں۔

چار مہینے ہوئے کہ میں ایک قبر میں ہوں۔

میں نفسیاتی اور جسمانی مسائل سے دوچار ہوں۔

پورا پورا دن میں اپنا ہاتھ ـ درد کے مارے ـ پیٹ پر رکھتا ہوں۔

اس جہنم کو روک دو جس میں ہم رہ رہے ہیں۔

مہربانی کرو اور اس تکلیف اور مصیبت کو روک دو اس دوزخ کو بند کرو۔

میں تم سے رحم کی درخواست کرتا ہوں، تم سے امید رکھتا ہوں

اس جنگ کو روک دو!!!

میں تم سے امید رکھتا ہوں!! اس جنگ کو جاری نہ رکھو، چھوٹے بچوں کے قتل کا یہ سلسلہ جاری نہ رکھو۔

فاقہ کشی میں مبتلا کرنے کی یہ مہم جاری نہ رکھو۔ یہ تمہارے بچوں کی طرح ہیں۔ یہ حرکتیں آپ کے ضمیر کے مطابق نہیں ہیں!!

اگر تم غزہ کے بچوں کے لئے کچھ نہيں بھیجتے ہو تو غزہ میں اپنے قیدیوں کے لئے بھیج دو۔

مہربانی کرو اور کھانے پینے کی اشیاء غزہ میں پہنچا دو، میں تم سے رحم کی دوخواست کرتا ہوں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

آخر میں قدس بریگیڈ کا پیغام:

جو تکلیفیں ہماری قوم برداشت کر رہی ہے وہی تمہارے قیدیوں کو بھی بھگتنا پڑ رہی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha